ون ڈسٹرکٹ ون روڈ پراجیکٹ کی مہم کا آغاز کردیا گیا

رحیم یارخان (ڈیسک)بہاول پور:ون ڈسٹرکٹ ون روڈ پراجیکٹ کی مہم کا آغاز کردیا گیا۔ آئی جی پنجاب اور ایڈیشنل آئی جی پنجاب ہائی وے  پٹرول کی خصوصی ہدایت پر زیر نگرانی ایس پی پی ایچ پی بہاول پور ریجن ون ڈسٹرکٹ ون روڈ پروجیکٹ مہم کا آغاز کرتے ہوئے ڈی ایس پی ٹریفک پولیس کی موجودگی میں حاصل پور روڈ پر پنجاب ہائی وے پٹرول بہاول پور اور ٹریفک پولیس بہاول پور کے اشتراک سے پٹرولنگ پوسٹ لال سہانرا کے بیٹ ایریا میں ناکہ بندی کی گئی۔

اس دوران موبائل ایجوکیشن یونٹ ٹیم ریجن بہاول پور بھی ہمراہ تھی۔ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی گاڑیوں کو روکا گیا۔

انہیں وارننگ سلپ جاری کی گئی۔ اوور سپیڈ کو چیک کرنے کے لیے سپیڈ گن کا استعمال کیا گیا۔ اوور سپیڈ، دوران ڈرائیونگ موبائل استعمال کرنے والے، اوور لوڈنگ کرنے والے، بغیر ہیلمٹ، سیٹ بیلٹ نہ باندھنے والے، دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کرتے ہوئے وارننگ سلپ جاری کی گئی

اور ہدایت کی گئی کہ آئندہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر جرمانے اور قانونی کارروائیاں کی جائیں گی اور موقع پر موجود افسران نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ جوائنٹ ٹریفک انورسمنٹ کا مقصدہائی وے پر ٹریفک حادثات سے روکنا اور قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع اور مال و متاع کے نقصان کو روکنا ہے اور آخر میں پی ایچ پی ہیلپ لائن1124 بارے بھی آگاہ کیا گیا۔

بہاول پور:بہاول پورمردم خیز اور علم پرور خطہ ہے اور میں یہاں کی روایات سے میں بہت متاثر ہوں۔یہ بات کمشنر بہاول پور آصف اقبال چوہدری نے بزم شعور بہاول پور کے اراکین راجہ شفقت محمود، محسن رضا جوئیہ اور جمیل چوہدری سے ملاقات کے موقع پرکہی۔

اس موقع پرسینئرصحافی اے مجید گل بھی موجود تھے۔ملاقات میں انجینئر جمیل چوہدری نے کمشنر آصف اقبال چوہدری کو اپنی چھ کتب بھی پیش کیں۔ فن عروض، شاعری اور موسیقی کے موضوعات پر کتب دیکھ کر کمشنر بہاول پور نے بزم شعور کے اراکین کاشکریہ ادا کیا۔

کمشنر آصف اقبال نے کہا کہ بہاول پور علم و ادب کامرکزہے اور یہاں بہترین ادیب اور قلم کار موجودہیں۔یہ خطہ حقیقتاً مردم خیز اور علم پرور ہے۔

اراکین بزم شعور نے کمشنرآصف اقبال چوہدری کی بہاول پور کے لیے خدمات پر ان کو خراج تحسین پیش کیا۔

راجہ شفقت محمود نے کہا کہ کمشنر بہاول پور کے اقدامات اورحوصلہ افزائی سے بہاول پور کے ادیب، قلمکار اورمقامی فنکار ان کے شکرگزار ہیں۔

Exit mobile version