بلدیہ آن لائن ایپ کے تحت مختلف نوعیت کی سہولیات سے گھر بیٹھے استفادہ حاصل کریں

رحیم یار خان Kڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب عوام کو جدید سہولیات کی فراہمی اور اس سے استفادہ حاصل کرنے کے لئے تمام ممکنہ وسائل بروئے کا ر لا رہی ہے ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے آفس میں محکمہ لوکل گورنمنٹ اور پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے مشترکہ اشتراک سے بلدیہ آن لائن ایپ کے تحت مختلف نوعیت کی سہولیات سے گھر بیٹھے استفادہ حاصل کرنے والے شہریوں میں سر ٹیفکیٹس تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل)شیخ محمد طاہر، چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن عظمت قدیر گورائیہ سمیت دیگر متعلقہ افسران موجو دتھے۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ بلدیہ آن لائن ایپ نہایت اہمیت کی حامل ہے جس سے دورافتادہ علاقوں میں بیٹھے شہری جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے گھر بیٹھ کر برتھ، ڈیتھ، شادی و دیگر سرٹیفکیٹس کے حصو ل کےلئے آن لائن رجسٹریشن کرا سکتے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کے اس اقدام سے عوام کے وقت کی بچت، محکمانہ سروسز میں بہتری اور بد عنوانی کا خاتمہ ہو گا۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ حکومت پنجاب نے وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کے ویژن پر عوامی سہولیت کے لئے رہائشی، صنعتی و کاروباری نقشہ جات کی منظور ی کےلئے ون ونڈآپریشن سہولت کا آغاز کر دیا ہے
جس کے تحت ایک چھت کے نیچے مختلف نوعیت کے نقشہ جات کی منظوری کا عمل بلا تعطل مقرر کردہ وقت میں کیا جائے گا۔
انہوں نے آن لائن ایپ کے ذریعے رجسٹریشن کرانے والے شہریوں اور ون ونڈو آپریشن کے تحت نقشہ جات کی منظوری کےلئے آنے والے شہریوں سے حکومتی سہولیات بارے استفسار کیا اور انہیں سرٹیفکیٹس اور نقشہ جات فراہم کئے۔
اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل)شیخ محمد طاہر نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ محکمہ لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ نے پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے تعاون سے بلدیہ آن لائن ایپ تیار کی ہے جس کی مدد سے گھر بیٹھے شہری برتھ، ڈیتھ، شادی و دیگر سرٹیفکیٹس نہایت آسان طریقہ کار سے درج کرا سکتے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ بلدیہ ایپ پر موصول ہونے والی رپورٹ پر ضروری کارروائی کے بعد فوری سرٹیفکیٹ کا اجراءکر دیا جاتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ نقشہ جات کی منظوری کےلئے ون ونڈو دفتر ڈپٹی کمشنر کمپلیکس میں فنکشنل کر دیا گیا ہے اور ابتک4کمرشل اور4رہائشی نقشہ جات منظور کئے جا چکے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »