fbpx

ریسکیوٹریننگ ہال میں اجلاس منعقد ہوا

operational staff rahim yar khan news

مین ہول اور سیوریج لائنوں میں گرنے والے افراد کو حفاظتی آلات کے ساتھ ریسکیو کرنے کے لیے تمام ریسکیوکنٹرول روم اور آپریشنل سٹاف کوریفریشر کورسز کروائیں ۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرڈاکٹر عبدالستار بابر
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر عبدالستار بابرکی صدارت میں ریسکیوٹریننگ ہال میں ایک اہم اجلاس کا انعقادکیا گیا۔اجلاس میں کنٹرول روم انچارج شہباز نادر،اسٹیشن کوارڈینیٹرشہزادہ محمد اقبال سمیت کنٹرول روم اور آپریشنل کے تمام شفٹ انچارجز شریک ہوئے۔ڈاکٹر عبدالستار بابر نے ریسکیوافسران و شفٹ انچارجز کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہر سنجیدہ نوعیت کے حادثہ پر آپریشنل شفٹ انچارج انسیڈنٹ کمانڈرکے طورپر جائے حادثہ پر پہنچے،حادثہ کی نوعیت کا جائزہ لے،کنٹرول روم سٹاف سے ہمہ وقت رابطہ میں رہے،ضروری وسائل کی ترسیل کے لیے مدد مانگے،ریسکیوآپریشن پر موجود اہل کاروں کی سیفٹی کو باربار چیک کرے،ایسے حادثہ کو کیمرے کی آنکھ میں قید کرکے کنٹرول روم کو بھیجے،حادثہ کی وجوہات کو تلاش کرے اور رپورٹ پیش کرے،کنٹرول روم سٹاف بڑے حادثہ ،مین ہول ایمرجنسی،کنویں میں گرنے کے حادثات یا کسی بھی ایسے حادثہ کی صورت میں فوری آپریشنل شفٹ انچارج کو جائے حادثہ پر روانہ کرے،حادثہ کی نوعیت کے حساب سے ایمرجنسی گاڑیوں کی روانگی کو یقینی بنانے کے بعد تمام ریسکیوافسران کو فوری طور پر آگاہ کرے،ٹریکر پر گاڑیوں کی درست سمت کاجائزہ لے،جائے حادثہ پر پہنچ جانے پر متعلقہ انسیڈنٹ کمانڈر کو ضروری گائیڈلائن فراہم کرتا رہے اور مزید ایمرجنسی گاڑیوںیا ریسکیوعملے کی جائے حادثہ پر ضرورت پیش آنے کی صورت میں بیک اپ سٹاف کو روانہ کرے۔انسیڈنٹ کمانڈرمین ہول ،سیوریج یا تنگ جگہوں میںگرے افراد کو ریسکیوکرنے سے پہلے نیچے اُترنے والے ریسکیو اہل کار کے تمام سیفٹی آلات کا مکمل جائزہ لے اور دوسرے ریسکیورکو مکمل تیاری کے ساتھ بیک اپ پر رکھے،ریسکیووہیکل یا ریکوری وہیکل کے آلات کا جائزہ لے کر ریسکیورکو داخلے کی اجازت دے اور تمام سیفٹی نقاط پر غور کرتا رہے۔سیوریج کے پانی میں داخلے کے لیے فراہم کئے گئے سلج سوٹ کے استعمال کو یقینی بنائے،آکسیجن سیلنڈر کے آپریشنل ٹائم کا خاص خیال رکھے آکسیجن سیلنڈر کے خاتمے سے چند منٹ پہلے ریسکیور کو باہر نکال لیں ،ضرورت کے تحت دوسرے ریسکیورکو اسی طریق کار کو اپناتے ہوئے تنگ جگہ میں داخلہ کروائیں۔آخرمیں کہا کہ رواں ہفتے مین ہول حادثات کی مشکل ترین ڈرل ترتیب دے کرتمام کنٹرول روم سٹاف،ڈرٹ ریسکیورز اور فائر ریسکیورز کو ان کی مشقیں کروائی جائیں،ریفریشرکورس مکمل ہونے پر رپورٹ فراہم کی جائے۔

operational staff rahim yar khan news

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close