fbpx

اپوزیشن نے عمران خان کیساتھ کندھے سے کندھا ملانےکا اعلان کردیا

سکھر(آن لائن)پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ سلامتی کونسل کا فرض ہے کہ پاکستان کے خدشات کو دیکھے کیونکہ جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں ہے ۔

جنگ سے تو قومیں تباہ ہو جاتی ہیں ۔پاکستان نیوکلیئر پاور ہے بھارت کی دھمکیوں سے ڈرنے والے نہیں ۔ان خیالات کا اظہار خورشید شاہ نے ہفتہ کے روز سکھر میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا ۔

ایک سوال کے جواب میں خورشید شاہ نے کہا کہ سلامتی کونسل کا فرض ہے کہ پاکستان کے خدشات کو دیکھے کیونکہ جنگ مسائل کا حل نہیں ہے بلکہ جنگ سے قومیںنیست و نابود ہو جاتی ہیں ۔ پاکستان ہماری پہچان اور ہماری چھاؤں ہے ہم اپنی جنگ لڑیں گے ۔ خورشید شاہ نے کہا کہ پاکستان نیوکلیئر پاور ہے بھارت کی دھمکی سے ڈرنے والے نہیں ہیں لیکن بھارت نے اگر کوئی شوق پورا کرنا ہے تو کر لے ہم بھی تیار ہیں ۔#رحیم یارخان # اپوزیشن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »