fbpx

رحیم یارخان :اپوزیشن جماعتوں کا بننے والا اتحاد چوچو کا مربہ ہے،ظفر اقبال وڑائچ

رحیم یار خان :پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی صدر و سابق وزیر مملکت چوہدری ظفر اقبال وڑائچ نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے عہد کر رکھا ہے کہ ملکی خزانہ لوٹنے والوں کوکسی بھی صورت معاف نہیں کریں گے۔

حالیہ اپوزیشن جماعتوں کا بننے والا اتحاد چوچو کا مربہ ہے جلد ختم ہو جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اقلیتی برادری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کے عوام جانتی ہے کے پی ٹی آئی کی حکومت کو ملک کس حال میں ملا تھا۔چند ماہ کی پریشانی کے بعد خوشحالی کا دور شروع ہونے والا ہے۔

چوہدری ظفر اقبال وڑائچ نے کہا کے مشکل حالات کے باوجود حکومت دن رات عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں کوشاں ہے اور نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کے لیے بھی پراجیکٹ شروع کیے جارہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کے پاکستان کے آئین میں جتنے حقوق مسلمانوں کے ہیں اتنے ہی اقلیت کے ہیں ہماری جماعت میں کسی قسم کا اقلیت کے فرق کا کوئی تصور نہں، برابری کی بنیاد پر اہمیت دی جاتی ہے ہم ان کے ہر خوشی غمی میں برابر شریک ہیں اور ان کے مسائل کا حل بھی ہماری ذمہ داری میں شامل ہے۔

اس موقع پر کیئر ڈویلپمنٹ فاونڈیشن کی جانب سے صدر عمران کماراورجنرل سیکرٹری سمار جی راٹھورنے مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کو روائتی اجرک پہنانے عمران کمار نے اظہار خیال کرتے ہوئے اپنی اقلیتی برادری سے اپیل کی کے وہ اپنے بچوں کو تعلیم دلائیں خاص کر بچیوں کو تاکہ پسماندہ قوم کے حالات زندگی بہتر ہوسکیں۔

تقریب،شمیل مرزا، صائمہ طارق، مجاہد سلیم نے بھی خطاب کیا۔گرو سکھ دیو جی،سلطان رائے،وزیر ناتھ،منیر ناتھ کثیر تعداد میں اقلیتی برادری نے شرکت کی۔معروف چولستانی فوک سنگر سمار جی نے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »