fbpx

فائٹ ٹو رائٹ فلم کی لوکیشنز کے لئے صادق آباد اوررحیم یار خان کا دورہ

Oriental Films pakistan rahim yar khan news

 صادق آباد:اورئینٹل فلمز پاکستان فلم انڈسٹری کا سب سے بڑا ادارہ ہے جس نے ہمیشہ ملک بھر سے نئے نوجوان ٹیلینٹ کو متعارف کروایا ہے تجربہ کار ڈائریکٹر ، رائٹرز اور پروڈیوسرز کی بہترین حکمت عملی کی وجہ سے متعارف ہونیوالے نوجوانوں نے فلم ، ٹی وی پر اپنا نمایاں مقام حاصل کیا ہے ۔فائٹ ٹو رائٹ فلم کی لوکیشنز کے لئے صادق آباد اوررحیم یار خان کا دورہ کررہے ہیں یہاں کے مقامی ٹیلنٹ کو بھی مواقع دئیے جائیںگے اور اس کے لیے بہت جلد آڈیشننز کئے جائیں گے ،یہ پہلا موقع ہوگا کہ بین الاقوامی معیار کی فلم کے لئے عکس بندی کی جائے گی ۔ ان خیالات کا اظہاراورئینٹل فلمز کے چیف ایگزیکٹو خرم ریاض نے گزشتہ روز پریس کلب صادق آبا دمیں میٹ دی پریس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انھوںنے کہاکہ اورئینٹل فلمز نے گذشتہ پچاس سالوںمیں 2ہزارسے زائد فلمز کو ریلیز کیاہے اس کے علاوہ ڈرامہ انڈسٹری میں بھی ان کے مشہور ڈرامہ سیریز جیسے کنیز عون زارا، سکینہ کیسی خوشی لے کے آیا چاند جیسے سپر ہٹ ڈرامہ شامل ہیں ۔انھوںنے کہاکہ فلم انڈسٹری کو بحرانی کیفیت سے نکالنے کیلئے اورئینٹل فلمزنے امسال ریلیز ہونے والی فلم فائٹ تو رائٹ کیلئے نے نوجوانوں کو متعارف کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلہ میں ضلع رحیم یارخان کا دورہ بھی کر رہے ہیں جس کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں ،انھوںنے مزید کہاکہ اصلاحی کہانی سے ہی شائقین کو بہترین سیر و تفریح مہیا کی جاسکتی ہے ،اگر حکومت فلم انڈسٹری کی سرپرستی کرے تو یقینی طور پر ڈائریکٹر ، پروڈیوسرز نہ صرف بہترین فلمیں بنا کر پاکستان کا وقار بلند کر سکتے ہیں بلکہ معاشی طور پر بھی پاکستان کو مضبوط اور مستحکم کرنے کیلئے ان کا کرداراہمیت کا حامل ثابت ہو سکتا ہے ۔ اس موقع پرمعروف فلم اینڈ ڈرامہ رائٹر صابر حسین‘ فلم فائٹ ٹو رایٹ کے مصنف انور عزیز ‘ایسوسی ایٹ ڈائریکٹر عمیر ارشاد‘پروڈکشن ہیڈ علی چیمہ ‘ریئس محمود انڈھڑ ‘ میاں آصف ستار ‘ زاہد نثاربھی موجودتھے ۔دریں اثناء جنرل سیکرٹری پریس کلب شکیل جتالہ ‘قائم مقام صدر سید جنید کاظمی‘ صدر انجمن صحافیاں شہزادہ عباس‘ جنرل سیکرٹری اﷲ وسایا‘ فرحان اقبال اور میاں زاہد بشیر نے تمام مہمانوں کو روایتی سندھی اجرک کا تحفہ پیش کیا ۔

Oriental Films pakistan rahim yar khan news

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close