پولیس نے لوٹی گئی رقم 6 لاکھ روپے برآمد کر کے اصل مالک کے حوالے کر دی

رحیم یارخان : تھانہ رکن پور پولیس نے لوٹی گئی رقم 6 لاکھ روپے برآمد کر کے اصل مالک کے حوالے کر دی۔

 کچھ عرصہ قبل تھانہ رکن پور کی حدود میں دن دھاڑے تین مسلح ملزمان نے سپئرپارٹس سپلائی کرنے والے تاجر کی وین کے عملہ کو اسلحہ کی نوک پر یرغمال بنا کر لوٹ لیا تھا،

جس کا مقدمہ تھانہ رکن پور میں درج کروایا گیا، ایس ایچ او تھانہ رکن پور رانا محمدعارف، اے ایس آئی شہباز مہاندرہ اور ٹیم نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے

تین ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کیا جن سے دوران تفتیش لوٹی گئی سو فیصد رقم مبلغ چھ لاکھ روپے برآمد کر لی گئی اور اصل مالک محمد محسن کے حوالے کر دی

اس موقع پر مدعی کے ہمراہ آنے والے محمد خان رندھاوا، وکیل احمد و دیگر نے پولیس پارٹی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انہیں مالائین پہنائیں۔

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button