اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ دینے کے حق کو ختم کرنے پر شدید غم و غصہ

رحیم یارخان : اوورسیز پاکستانیوں خصوصا”برطانیہ میں مقیم تارکین وطن کی جانب سے پاکستان میں ان کے ووٹ دینے کے حق کو ختم کرنے پر شدید غم و غصہ،
لندن میں نواز شریف کی رہائش گاہ کے باہر احتجاجی مظاہرہ ھزاروں افراد کی شرکت، شہباز حکومت کے اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت ، حکومت مخالف نعرے بازی ووٹ کا حق واپس دینے کا مطالبہ،

حکومت کی جانب سے تارکین وطن کے ووٹ دینے کے حق کو ختم کرنے کے اقدام کی وجہ سے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ھے جس کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز لندں میں مقیم نواز شریف کی رہائش گاہ کے باہر ھزاروں کی تعداد میں جمع ھو کر کیا

مظاہرین نے ووٹ کا حق واپس کرو کے ساتھ ساتھ حکومت کے خلاف زبردست نعرے بازی کی مظاہرین کا ایک ہی مطالبہ تھا کہ عمران خان نے ووٹ دینے کا جو حق دے کر تارکین وطن کا دیرینہ مطالبہ پورا کیا تھا

اسے بحال کیا جائے اس موقع پر برطانیہ میں مقیم پاکستانی شہریوں سجاد خان ، شاھداقبال، شاھد مہر، راناشکیل انجم، عرفان یوسف، رانا ربنواز، شکیل احمد، ملک ہارون اعوان، محمداسلم، ملک شاھد ، حیدر علی عقیل احمد و دیگر نے میڈیا سے بات کرتے ھوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے تارکین وطن کے مطالبے پر قانون سازی کے ذریعے ووٹ کا جو حق دیا تھا

امریکی سازش کے ذریعے ملک پر مسلط کی گئی امپورٹڈ حکومت نے ہمارے اس حق کو ختم کرکے ظلم کیا ھے اوورسیز پاکستانی محنت مزدوری کرکے کثیر زر مبادلہ پاکستان بھجوا کر ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کر رھے ھیں

لیکن موجودہ حکمرانوں کو اوورسیز پاکستانیوں سے ڈالر تو چاھیئں لیکن انہیں ووٹ کا حق نہیں دینا یہ دوہرا معیار ھے جیسے ہم مسترد کرتے ھیں

اوورسیز پاکستانی بھی اتنے ہی محب وطن ھیں جتنے کہ ملک کے اندر رھنے والے موجودہ حکمرانوں کو صرف ایک خوف ھے کہ اوورسیز پاکستانی پی ٹی آئی کو پسند کرتے ھیں

اس لئے ان کے ووٹ سے کرپٹ ٹولہ الیکشن ہار جائے گا سجاد خان کہا کہ ہم اپنا حق لے کر رھیں گے حکمرانوں کو ھوش کے ناخن لینے چاہئیں۔

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button