اوور سیز پاکستانیوں کے مسائل کو ہر ممکن حد تک حل کیا جائے
رحیم یار خان:ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے کہا ہے کہ اوور سیز پاکستانیوں کے مسائل کو ہر ممکن حد تک حل کیا جائے ،
تاہم تمام محکمے میرٹ کو ملحوظ خاطر رکھے تاکہ کسی فریق کی حق تلفی نہ ہو۔یہ ہدایات انہوں نے ضلعی اوور سیز پاکستانیز کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی
جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریونیو)ڈاکٹر سدرہ سلیم، ڈسٹرکٹ اٹارنی، فوکل پرسن جام محمد نعیم سمیت تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز بذریعہ ویڈیو لنک اور درخواست گزار اوورسیز و نمائندگان بھی موجود تھے۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ اوور سیز پاکستانیوں کے مسائل و شکایات کے حل میں عدم توجہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
وزیر ا علیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل تیز رفتاری سے حل کرنے کی واضح ہدایات جاری کر رکھی ہیں۔
ڈپٹی کمشنر نے اسسٹنٹ کمشنرز، ریونیو افسران ، پویس و دیگر محکموں کو ہدایت کی کہ اوور سیز سے متعلقہ کیسز کو ترجیحی بنیادوں پر نمٹائیں۔
اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ضلعی اوور سیز پاکستانی کمیٹی کو 292درخواستیں/شکایات موصول ہوئیں جس میں سے224کو حل کر دیا گیا جبکہ36سول کورٹ، 2ہائی کورٹ، 2کریمنل کورٹ میں زیر سماعت اور10کو اوور سیز پاکستانیز کمیٹی کوبھجوا دیا گیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے ڈی پی او اسد سرفراز کے ہمراہ سبزی و فروٹ منڈی کا دورہ کرتے ہوئے پھلوں و سبزیوں کی نیلامی کے عمل اور ان کے معیار کا جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر نے ڈی پی ا وکے ہمراہ منڈی میں موجود صارفین سے مختلف اشیاءکے نرخوں اور معیار بار ے دریافت کیا۔
انہوں نے مارکیٹ کمیٹی کے افسران کو ہدایت کی کہ سبزی و فروٹ کے نیلامی میں طے ہونے والے نرخوں سے زائد کسی صور ت فروخت نہ ہونے دیا جائے تمام اشیاءکے نرخ انتظامیہ کی جار ی کردہ ریٹ لسٹ کے مطابق ہونے چاہئے بصورت دیگر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔
ڈی پی او اسد سرفراز نے کہا کہ ایس ڈی پی او ز متعلقہ تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز کے ہمراہ گراں فروشوں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائیاں جار ی رکھے ہوئے ہیں جبکہ اوپن مارکیٹ، سبزی و فروٹ منڈی، رمضان بازار ، عبادتگاہوں کی سیکورٹی بھی پولیس کے فرائض میں شامل ہے جسے بخوبی احسن انجام دیا جا رہا ہے۔
اس موقع پر بتایا گیا کہ ضلع بھر میں گرانفروشوں کے خلاف جاری مہم کے دوران گذشتہ روز 1لاکھ28ہزار سے زائد جرمانہ عائد کیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے کہا ہے کہ ڈینگی مچھر سے شہریوں کو محفوظ رکھنے کے لئے انسدادی اقدامات بروقت مکمل رکھے جائیں،
شہریوں کو ڈینگی مچھر سے تحفظ کے لئے موثر انداز سے آگہی مہم چلائی جائے ۔یہ بات انہوں نے ضلعی ایمرجنسی رسپانس کمیٹی برائے انسداد ڈینگی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔
اجلاس میںایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریونیو)ڈاکٹر سدر ہ سلیم، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر زبیر احمد، یوسف سعید سمیت دیگر تعاون کرنے والے اداروں زراعت، ایجوکیشن، لوکل گورنمنٹ، ماحولیات، سول ڈیفنس کے افسران وموجود تھے۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ بارشوں اور بدلتے موسم کے باعث ڈینگی مچھر کی پرورش کے موافق حالات ہیں لہذا سرویلنس کے عمل کو تیز اور ذمہ دارانہ انداز سے انجام دیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ ہسپتالوں میں آئسولیشن وارڈز سمیت دیگر حفاظتی اقدامات کو بروقت مکمل رکھا جائے جبکہ ڈینگی مچھر کی افزائش کے ممکنہ ہاٹ سپاٹ کو ہفتہ وار ریویو کیا جائے ۔انہوں نے انسداد ڈینگی سرگرمی میں غفلت برتنے پر ایم ایس تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال خانپور کو شوکاز نوٹس جبکہ صادق آباد کو وارننگ دینے کی ہدایت کی۔
اجلاس میں محکمہ صحت کی جانب سے دی جانے والی بریفنگ میں بتایا گیا کہ گذشتہ ہفتہ کے دوران محکمہ صحت نے دیگر تعاون کرنے والے اداروں کے ہمراہ 1لاکھ67ہزار143ایکٹیوٹی کی جس کے لئے3ہزار 621رجسٹرڈ اینڈرائیڈ موبائل کا استعمال کیا گیا۔
ضلع بھر میں 287انڈور ٹیموں نے 38ہزار152گھروں و دیگر انڈور مقامات کو چیک کیا،104آﺅٹ ڈور ٹیموں نے 14ہزار582مقامات کی انسپکشن کی۔انہوں نے بتایا کہ ضلع میں مجموعی طور پر1906ہاٹ سپاٹ ہیں جس کا ہفتہ وار جائزہ لیکر لوکیشن میں ردوبدل کیا جاتا ہے اور گذشتہ ہفتہ کے دوران179مقامات کو تبدیل کیا گیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر صوبہ بھر میں ”خدمت آپ کی دہلیز پر “ کے نام سے شروع وسیع عو امی مفاد پر مشتمل پروگرام کو نہایت اہم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس پروگرام کے تحت ضلع بھر میں بلدیاتی ادارے شہری و دیہی علاقوں میں یکساں صفائی ستھرائی کے نظام، سٹریٹ لائٹس کی دستیابی، نکاسی و فراہمی آب کی بحالی، تجاوزات کا خاتمہ سمیت دیگر میونسپل سر وسز کی فراہمی میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں گے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع بھر کے میونسپل اداروں کے افسران سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ حکومت پنجاب کے پروگرام”خدمت آپ کی دہلیز پر“ میں دیگر حکومتی اداروں کا تعاون بھی میونسپل اداروں کے ہمراہ ہو گا
جبکہ دیگر ادارے ناجائز منافع خوری، ذخیرہ اندوزی کے خاتمہ اور عوامی حقوق کا تحفظ یقینی بنانے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔
ڈپٹی کمشنر نے بلدیاتی اداروں میں افرادی و مشینری قوت سمیت دیگر دستیاب وسائل کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ ضلع کے تمام بلدیاتی اداروں کو مختلف زون میں تقسیم کرتے ہوئے بلدیاتی و دیگر ادار وں کے افسران کو ذمہ داریاں تفویض کی جائیں گی اور اس پروگرام کے تحت ضلع بھر کے شہری و دیہی علاقوں میں صفائی ستھرائی، نکاسی و فراہمی آب کو یقینی بنائیں جبکہ وال چاکنگ، تجاوزات، آوارہ کتوں کی تلفی سمیت دیگر عوامی بہبود اقدامات کوبھی یقینی بنائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کے تحت روزانہ کی سرگرمیاں حکومت پنجاب کی مخصوص ایپ پر اپ لوڈ کی جائیں گی۔انہوں نے تمام میونسپل افسران کو ہدایت کی کہ وہ حقیقی معنوں میں خود کو عوام کا خادم بنائیںاور شہریوں کی جانب سے موصول شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے۔