fbpx

ماں کی اطاعت خدا کی اطاعت ہے,چوہدری ضیاء اللہ

Oxbridge school rahim yar khan

رحیم یارخان :ماں کی اطاعت خدا کی اطاعت ہے ان خیالات کا اظہار پرنسپل آکسبریج سکینڈری سکول رحیم یارخان چوہدری ضیاء اللہ نے آکسبریج سکینڈری سکول رحیم یارخان میں منعقدہ مدرز ڈے کی خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا ماں قدم قدم پر رہبر، کامیابی کا زینہ اور نیک خواہشات کا سرچشمہ ہوتی ہے جس نے ماں کو سکھ دیا اُس نے پوری عمر سکھ پایاانہوں نے کہا ماں سے محبت کا دعویٰ زبانی نہیں عملی ہونا چاہیے۔ پرنسپل آکسبریج سکینڈری سکول نے مزید کہا کہ کوشش کی جائے کہ جانے انجانے میں ایسا عمل نہ ہو جائے جو ماں کے لئے باعث تکلیف بنے۔اس موقع پر اسسٹنٹ پروفیسر شیخ زید میڈیکل کالج رحیم یارخان ڈاکٹر طاہرہ خالد پنسوتہ نے کہا دنیامیں امیری ماں سے ہے، ماں ہے تو پوری دنیا قدموں میں ہے۔ انہوں نے کہا ماں ایک ایسا لفظ ہے جس سے اُمید اور محبت کا بھرپور اظہار ہوتا ہے۔ ڈاکٹر طاہرہ خالد پنسوتہ نے طلباء و طالبات کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ ماں جیسی عظیم نعمتِ خداوندی کی قدر ہم سب پر لازم ہے۔ اس موقع پرمسز ذوالفقار حیدر(اسسٹنٹ اٹارنی جنرل)نے کہا کہ ماں کی محبت ایک فطری عمل ہے بچے کو جب کسی کی پہچان نہیں ہوتی تب بھی وہ صرف اپنی ماں کو ہی پہچانتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کے اس مشکل دور میں ایک ماں کی ذمہ داریاں پہلے سے کہیں زیادہ بڑھ گئی ہیں دور حاضر کی ماں کو بچے کی تربیت کے لئے بہت سے چیلنجز درپیش ہیں۔ انہوں نے کہا انسان کی پہلی درس گاہ ماں کی گو د ہے محض تھوڑی سی مزید توجہ سے آج بھی مائیں معاشرے کو علامہ اقبال ؒ اور قائد اعظمؒ جیسی عظیم شخصیات دے سکتی ہیں۔ اس موقع پر آکسبریج سکینڈری سکول رحیم یارخان کے گرلز کیمپس کی کوآرڈینیٹر مسز یاسمین فیاض نے کہااللہ تعالیٰ کی بہت سی صفات ماں میں پائی جاتی ہیں انہوں نے طلباء و طالبات کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ ماں کی کسی بات کی نفی نہ کی جائے تو آپ ایک کامیاب زندگی گزاریں گے اورہر میدان میں کامیاب ہوں گے۔ انہوں نے مختلف واقعات سنا کر طلباء و طالبات کو اسلام میں ماں کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ اس موقع پر سٹوڈنٹ اسوہ فاطمہ نے اپنی تقریر میں کہا کہ آج کے دن ہمیں یہ عہد کرنا ہے کہ اللہ رب العزت کے انمول تحفے ماں کی ہمیشہ قدر کریں گے اور پوری سچائی اور لگن سے محنت کر کے اپنی ماں کے لئے فخر بنیں گے۔ سٹوڈنٹس ماہین ناصر، عائشہ ایمان اور حیات افتخار نے اس موقع پر نغمے گا کر ماؤں کو خراج تحسین پیش کیا۔ ایکٹیویٹی کوآرڈینیٹر محمد مراد نے تقریب میں اسٹیج سیکرٹری کے فرائض سر انجام دئیے۔

Oxbridge school rahim yar khan

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close