fbpx

یوم پاکستان کے موقع پولیس کی جانب سے تقاریب کا انعقاد کیا گیا

Pakistan Day Police Rahim yar khan

رحیم یارخان :23 مارچ 1940 کی قرارداد پاکستان کے تاریخی دن کو منانے کے لیے ڈسٹرکٹ پولیس رحیم یارخان کی جانب سے صادق شہید پولیس لائن میں شاندار تقاریب کا انعقاد کیا گیا ۔ تقریب میں شہریوں ، شہداء پولیس کے عزیز و اقارب ، سکول و کالج کے طلبہ ، اساتذہ کرام ، علماء ، تاجران ، سول سوسائٹی ، ممبران امن کمیٹی ، پولیس افسران و اہلکاروں کی بڑی تعداد شریک ہوئی ۔

Police Rahim yar khan

تقریب کا باقاعدہ آغاز ڈی پی او عمر سلامت اور شہید پولیس اہلکار کے والد کے ہمراہ پچم کشائی سے کیا گیا ۔ اس موقع پر تلاوت کلام پاک کی گئی ، نعت رسول مقبولﷺ پیش کی گئی اور ایک ننھی بچی لاریب فریدی کی جانب سے کلام فریدؒ پش کیا ۔ پولیس کے چاک و چوبند دستوں نے قومی پرچم کو سلامی پیش کی جس کے بعد ڈی پی او عمر سلامت نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 23 مارچ 1940 کے دن برصغیر کے مسلمانوں نے اپنے عظیم قائدین کی ولولہ انگیز قیادت میں منٹو پارک لاہور میں قرار داد پاکستان منظور کر کے کرہ ارض پر ایک عظیم مسلمان فلاحی مملکت کی بنیاد رکھی ،آج کا دن تجدید عہد وفا کا دن ہے آج کا دن ہمارے شہداء کی عظیم قربانیوں کو یاد کرنے ، ان کو خراج تحسین پیش کرنے اور آئندہ بھی اس ملک پاک کی حفاظت تعمیر و ترقی کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہ کرنے کے عہد کا اعادہ کرنے کا دن ہے ،
ہمارے سلاف نے اس ملک کے قیام ، تعمیر و ترقی کے لیے نہ صرف گراں قدر خدمات سر انجام دیں بلکہ اس چمن کو اپنے لہو سے سینچ کر اس کو دنیا میں اہم مقام دلایا اب یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم ہر وقت ملک پاک کی ترقی کے لیے مسلسل جدو جہد جاری رکھیں اور اس عرض پاک کو اسلام کا ایک ایسا قلعہ بنا دیں کہ نہ صرف اس میں بسنے والے بلکہ پوری دنیا کے مسلمان اس عظیم ایٹمی طاقت کی وجہ سے اپنے آپ کو محفوظ تصور کریں ۔ ہمارے بچے ہمارا مستقبل ہیں یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ان کو اپنے اسلاف کے کارناموں اور قربانیوں سے روشناس کروائیں اور ان کی ایسی بہترین تربیت کریں کہ دنیا بھر میں پاکستان کاجھنڈا مزید بلند کریں ۔

رحیم یار خان پولیس نے ہمیشہ جرائم کے قلع قمع کے لیے محنت ، لگن ، بہادری اور قربانی کا مظاہرہ کیا جس کی درجنوں شہداء پولیس کی مثالیں تاریخ کا روشن باب ہیں ۔ بعد ازاں پولیس کے دستوں مارچ پاسٹ کیا اور سلامی پیش کی ۔

Police Rahim yar khan
Police Rahim yar khan


جس کے بعد ڈی پی او عمر سلامت ، ڈی ایس پیز محمد رزاق رانا ، عباس اختر سمیت تما شرکاء تقریب یاد گار شہداء پولیس پر گئے جہاں پر پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی ضلعی پولیس اور دفاع پاکستان فورم کی جانب سے پھولوں کی چادریں چڑھائی گئیں اور فاتح خوانی کی گئی ۔

Pakistan Day Police Rahim yar khan

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close