fbpx
خبریںرحیم یارخانمسلم لیگ ن

بطوروزیرخزانہ اسد عمر خود کہہ رہے ہیں کہ ملک معاشی لحاظ سے دیوالیہ ہونے والاہے,aqbal

Pakistan Muslim League N Tehsil President M iqbal

رحیم یارخان:پاکستان مسلم لیگ ن کے تحصیل صدر محمداقبال اختر خان، لیبرونگ کے ضلعی صدر رانا عبدالشکوراور اقلیتی ونگ کے ضلعی صدر بابو لیلارام نے ن لیگ سیکرٹریٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پی ٹی آئی کی حکومت مکمل طور پرناکام ہوچکی ہے ، بطوروزیرخزانہ اسد عمر خود کہہ رہے ہیں کہ ملک معاشی لحاظ سے دیوالیہ ہونے والاہے ، ملکی معیشت عمران خان، اور نااہل وزراء کے جھوٹ اور انا کا شکار ہے۔ایمنسٹی پر سیاست کرنے اور شور مچانے والے آج ٹیکس چوروں کو سہولیات دے رہے ہیں، لوگوں کو ہسپتالوں میں ادویات میسر نہیں غریب دوائیاں نہ ملنے پر مررہے ہیں اور ادویات کی قیمتوں میں 100فیصد تک اضافہ کردیا گیاہے۔نیا پاکستان کے دعوی کرنے والی پی ٹی آئی نے عوام کی کمر توڑ کررکھ دی ہے ابھی مہنگائی کا اور طوفان لانے کی تیاریاں ہورہی ہیں،ریاست مدینہ کی بات کرنے والوں کو سوچنا ہوگا کہ ریاست مدینہ میں کوئی بھوکا نہیں سوتاتھا،ریاست مدینہ میں انصاف کا بول بالاتھا یہاں تو ہربات ہی الٹ ہے۔حکومتی پالیسیوں سے زندگی اجیرن بن کررہ گئی، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ جس دن سے یہ حکومت لائی گئی ہے اس کی عوام دشمن پالیسیوں کی وجہ سے عام لوگوں کی زندگی اجیرن بن کررہ گئی ہے،تبدیلی کا جھانسہ دیکر زبردستی سٹیس کو کی حکومت مسلط کرکے قوم کے ساتھ بہت بڑا دھوکہ اور ظلم کیا گیاہے ،حکومت کی ساری کوششیں آئی ایم ایف کو خوش کرنے پر لگی ہوئی ہیں اس کے علاوہ حکومت کا کوئی پروگرام نظر نہیں آرہا جبکہ مسلم لیگ ن کے دور حکومت میں خوشحالی تھی لوگوں کو روزگار مل رہا تھا۔ میاں محمد شہباز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے پر اس کو خوش آئند قرار دیا اور مسلم لیگ ن کی فتح قراردیا۔
Pakistan Muslim League N Tehsil President M iqbal

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close