fbpx
پیپلزپارٹیرحیم یارخان

بڑھتی ہوئی مہنگائی نے عوام کاجینادوبھرکردیاہے,آسیہ کنول

pakistan peoples party asia kanwel rahim yar khan news

رحیم یارخان:پاکستان پیپلزپارٹی شعبہ خواتین کی سٹی صدرآسیہ کنول نے کہاہے کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی نے عوام کاجینادوبھرکردیاہے‘
پیپلزپارٹی موجودہ حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتی ہے اورعوام کے حقوق کے لیے ہرسطح پرآوازاٹھاتے رہیں گے۔میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ عوام کے حقوق کی خاطرجدوجہدکی اورآئندہ بھی عوام سے دورنہیں ہوں گے‘
انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کادورحکومت عوام پرکسی عذاب سے کم نہیں‘ مہنگائی‘بے روزگاری‘ غربت میں اضافہ حکومت کی نااہلی کامنہ بولتاثبوت ہے‘آئے روزوزراء کی تبدیلی اورناقص کارکردگی کے قصے حکومت کی ناکامی ظاہرکررہے ہیں‘ انہوں نے کہاکہ حکومت نے فوری طور پرعوام دوست پالیسیوں پرعمل پیراہوکرمہنگائی سمیت دیگربحران کنٹرول نہ کیے توبھرپوراحتجاجی تحریک چلائیں گے۔

pakistan peoples party asia kanwel rahim yar khan news

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close