پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کا تنظیمی اجلاس جمالدین والی میں منعقد ہوا
رحیم یارخان پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین ضلع رحیم یارخان کا تنظیمی اجلاس جمالدین والی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا جس کی میزبانی کے فرائض ضلعی صدر سردار حبیب الرحمان گوپانگ اور ضلعی انفارمیشن سیکرٹری مرشد سعید ناصر نے سرانجام دئے ۔
اجلاس کی صدارت شعبہ خواتین جنوبی پنجاب کی صدر و ایم پی اے شازیہ عابد نے کی۔اجلاس میں ضلعی عہدیداران و کارکنان کی کثیر تعداد شریک تھی ۔
اس موقع پر ایم پی اے شازیہ عابد ،سینئر نائب صدر جنوبی پنجاب راضیہ رفیق،انفارمیشن سیکرٹری جنوبی پنجاب شازیہ لودھی،ضلعی صدر نوشابہ اشرف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم احمد محمود کی ہدایت پر شعبہ خواتین کو فعال کرنے کے لئے تنظیم سازی کے لئے مشاورت جاری ہے بہت جلد شعبہ خواتین کی تنظیمیں مکمل کر لی جائیں گی
اس سلسلہ میں آج ضلع رحیم یارخان میں بلایا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ چیئر مین بلاول بھٹو بہت جلد ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی بے روزگاری اور لاقانونیت سے عوام کو آگاہ کرنے کے لئے ملک بھر میں جلسوں کا آغاز کرنے جا رہے ہیں جس کا آغاز جنوبی پنجاب سے ممکن سے کیا جائے گا۔ جس میں خواتین اپنا بھرپور قردار ادا کریں گی ۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک میں جس طرح لاقانونیت ہے اور مہنگائی کے ہاتھوں عوام خودکشیاں کرنے پر مجبور ہیں اس پر بھرپور آواز اٹھا ئی جا سکے تاکہ ظالم حکمرانوں سے نجات مل سکے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت نے ہر دور اقتدار میں ملکی ترقی کے لئے کام کیا ہے جس کی سزا ہماری قیادت کو دی جاتی رہی ہے مگر اب جیالے اپنی قیادت ملک اور عوام کے مفاد وتحفظ کے لئے اپنا بھرپور اد اکریں گے۔
اجلاس میں سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری ،بی بی فریال تالپور ودیگر پارٹی رہنماﺅں کی گرفتاریوں پر مذمتی قرادداد بھی منظور کی گئی۔اجلاس میں شعبہ خواتین کی ضلع بھر سے آنے والی عہدیداران و کارکنان خواتین میں صائمہ گیلانی،منزہ عرفان،خالدہ مغل ،شمائلہ،فوزیہ اکرام منزہ زشہزاد،شہناز محمود،ساجدہ صابر،نجمہ صفدر،نذیراں انور،انعم اکرم سمیت کثیر تعداد میں شریک تھیں۔
پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے سینئر نائب صدر خواجہ رضوان عالم ،ملتان کے ضلعی جنرل سیکرٹری راﺅ ساجد اور رحیم یارخان تحصیل کے انفارمیشن سیکرٹری واجد چانڈیہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت احتساب نہیں بلکہ پی پی قیادت سے سیاسی انتقام لے رہی ہے