fbpx

پیپلزپارٹی کی نسرین شاہدکا15سالہ بیٹاکینسرکے مرض میں مبتلا

رحیم یارخان پاکستان پیپلزپارٹی شعبہ خواتین کی سٹی جنرل سیکرٹری نسرین شاہدکا15سالہ بیٹارومان شاہدکینسرکے مرض میں مبتلا‘
لاہورکے ہسپتال میں علاج جاری‘ حکومت پاکستان‘ پارٹی قیادت اورمخیرحضرات سے بچے کے علاج کے لیے امدادکی اپیل۔
پاکستان پیپلزپارٹی شعبہ خواتین کی سٹی جنرل سیکرٹری نسرین شاہدکے بیٹے 15سالہ رومان شاہدکوکینسرکے مرض میں مبتلاہونے پرعلاج معالجہ کے لیے لاہورکے نجی ہسپتال میں زیرعلاج ہے جس کے میڈیکل چیک اپ کے کینسرکی تصدیق ہوچکی ہے اوربچے کے علاج معالجہ میں مالی مشکلات کاسامناہے‘
اس سلسلہ میں نسرین شاہدنے میڈیاکوبتایاکہ ان کے شوہرمحمدشاہدچھ ماہ پہلے وفات پاگئے تھے اب بیٹاکینسرکے مرض میں مبتلاہے لیکن علاج معالجہ میں شدیدمالی مسائل کاسامناہے بلکہ شوکت خانم میموریل ہسپتال نے بھی بچے کوہسپتال میں داخل کرنے سے انکار کردیاہے جس کی وجہ سے وہ پریشانی کاشکار ہیں‘
انہوں نے حکومت پاکستان‘ پیپلزپارٹی کی قیادت اورمخیرحضرات سے اپیل کی ہے کہ ان کے بچے کے علاج معالجہ کے لیے مالی امدادکی جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »