fbpx

مخدوم سید احمد محمو کی 56ویں سالگرہ کے سلسلہ تقریب

رحیم یار خان پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صدر و سابق گورنر پنجاب مخدوم سید احمد محمو کی 56ویں سالگرہ کے سلسلہ میں جام الطاف احمد لاڑ امیدوار ضلعی صدر پیپلز یوتھ اورگنائزیشن رحیم یار خان کی رہائش گاہ پر تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

جس میںپیپلز پارٹی کے ضلعی صدر سردار حبیب الرحمان گو پانگ، ممبر صوبائی کونسل عظیم خان سولنگی،سٹی صدر نذیر احمد لاڑ،جنرل سیکرٹری حسنین شاہ،چوہدری صدیق گجر، سٹی انفارمیشن سیکرٹری جہانگیر گوندل، مہر ندیم کاشف، رانامنظورالحسن ،دلاورخان ،جام احمدجمیل، عدنان سومرو ،شاہد بنگش ،لیاقت کمبوہ ،عمیر کمبوہ ،سنی پنوار، رانا شہباز، حبیب اللہ خان، سیلم چانڈیو اور کثیر تعداد میں نوجونواں نے شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کے مخدوم سید احمد محمود نے ہمیشہ عوامی خدمت اور شرافت کی سیاست کو فروغ دیا ہے یہی وجہ ہے کے ضلعی رحیم یار خان کی عوام ان کی دیوانی ہے وہ جس بھی سیاسی جماعت میں ہوں عوام ان کے ساتھ ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کے اب پیپلز پارٹی کے لیے جس طرح جدوجہد کررہے ہیں آنے والے الیکشن میں جنوبی پنجاب پیلز پارٹی کا قلعہ سابت ہوگا۔اس وقت ملک میں جو سیاسی صورتحال ہے پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت ہی ایسی ہے جو ملک کو ان بحرانوں سے نکال سکتی ہے۔ اس موقع پر سابق گورنر مخدوم سید احمد محمود کی لمبی عمر کے لیے دعا اور سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close