fbpx

پاکستان پیپلز پارٹی نے 2 احتجاجی کیمپ لگائے

پاکستان پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام 5جولائی یوم سیاہ کے موقع پر2 احتجاجی کیمپ لگائے گے ایک کیمپ ہر سال کی طرح ریلوے چوک جس کا اہتمام سٹیتنظیم کے انفارمیشن سیکرٹری جہانگیر گوندل اور ڈپٹی جنرل سیکرٹری آصف قذافی نے کیا

جس میں ڈویژن اور ضلع کی قیادت نے شرکت کی دوسرا کیمپ سٹی صدر اورنذیر لاڑ اور سٹی جنرل سیکرٹری سید حسنین شاہ کی طرف سے دعا چوک میں لگایا گیا۔ اس موقع پر احتجاجی کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے ڈویژنل جنرل سیکرٹری چوہدری جاوید اکبر ڈھلوں،ضلعی جنرل سیکرٹری چوہدری جہازیب،پی ایل ایف کے ضلعی صدرمرزاامین خان،اعظیم خان سولنگی،نذیر لاڑ،حسنین شاہ، جہانگیر گوندل،آصف قذافی،خالدہ مغل،آسیہ کنول،حیدر چغتائی،فہیم خان ،اکرام بھٹی اور دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کے5جولائی پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے جب قائد عو ام شہید ذوالفقار علی بھٹو کی جمہوری حکومت پر شب خوں مارا گیا جس کی ہردور میں مزمت کی جاتی رہے گی۔
انہوں نے کہا کے پاکستان پیپلز پارٹی نے ہردور میںظلم جبر کے باوجود جانوں کے نذ رانے پیش کرکے میں جمہوریت کی آبیاری کی ہے اور اب موجودہ حکومت جس طرح جھوٹے مقدمات بناکر ہماری قیادت کو بلیک میل کرنے کی کوشش کررہی ہے اس میں حکومت کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ان احتجاجی کیمپوں میں صدیق گجر،محمود بخش کھوکھر،فیاض خان،عظیم بخش،واجد چانڈیہ،رئیس عباس مہر،سہیل کامران درانی،رانا ولی،محسن مہوال،خوشی رحمانی،اکرم سلمانی،شریف رحمانی،عبدالمجید بولی،مہردین،کوثر قاضی،اسماعیل ڈہڑ،سعد زمان، سمیت سیکڑوں کارکن شریک ہیتھے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close