پیپلزپارٹی بائیں بازوکی سیکولرپارٹی ہے جواقلیتوں کی حقیقی نمائندگی کرتی ہے، سعیدناصر

Pakistan Peoples Party RYK

پاکستان پیپلزپارٹی ضلع رحیم یارخان کے اقلیتی ونگ کے نمائندہ کارکنوں کااجتماع سردارحبیب الرحمن گوپانگ ضلعی صدرکی زیرصدارت ان کی رہائشگاہ پرمنعقدہوا‘
ضلعی انفارمیشن سیکرٹری مرشدسعیدناصرنےاجلاس کی غرض وغایت بیان کی اورکہاکہ پیپلزپارٹی اس ملک کی واحد ترقی پسند‘ روشن خیال اوربائیں بازوکی سیکولرپارٹی ہے جواقلیتوں کی حقیقی نمائندگی کرتی ہے
اجلاس میں اقلیتی ونگ کی تنظیم سازی کے لیے تجاویزلی گئیں اوراس بات کاعہدکیاگیا کہ پیپلزپارٹی کی تنظیم باہمی مشاورت سے جمہوری اندازمیں کی جائے گی اجلاس میں چاروں تحصیلوں سے تمام برادریوں نے بھرپورنمائندگی کی اجلاس میں تحصیل جنرل سیکرٹری سیدحسنین شاہ نے خصوصی شرکت کی‘
اجلاس میں صوبائی صدراقلیتی ونگ بصروجی‘ سیٹھ پنوں رام‘ پیٹرجان بھیل‘ دادورام‘ کانورام‘ مکھناں جی‘ راجولال‘ بیچل داس‘ پورن رام‘ بیربل داس‘ شگن لال‘ دنیارام‘ منورام سمیت درجنوں اقلیتی کارکنوں نے شرکت کی۔
ضلعی صدرنے تمام شرکاء کاشکریہ اداکیااوراقلیتی تنظیم کی مکمل کے لیے چاروں تحصیلوں کادورہ کرنے کااعلان کیا۔
انہوں نے کہاکہ ہم ہرکارکن کے دکھ تکلیف میں موجودہوں گے اجلاس میں ہندوستان کے حکمرانوں کے جنگی جنون کی مذمت کی گئی اوراجلاس میں قراردادپیش کی گئی کہ انڈیاجنگ سے بازرہے ورنہ پاکستان کی اقلیتیں پاک فوج کے شانہ بشانہ لڑنے کے لیے تیارہوں گی اورانڈیاکوشکست فاش دی جائے گی۔

 

Pakistan Peoples Party RYK

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »