fbpx

موجودہ حکومت عوام کوحقوق کی فراہمی یقینی بنانے میں ناکام نظرآرہی ہے‘ میاں عامرشہباز

Pakistan Peoples Party

پاکستان پیپلزپارٹی کے ٹکٹ ہولڈرحلقہ این اے179میاں عامرشہبازنے کہاہے کہ موجودہ حکومت عوام کوحقوق کی فراہمی یقینی بنانے میں ناکام نظرآرہی ہے‘ اقتدارمیں بیٹھ کرعوام کوتسلیاں دیناحکومت کے شایان شان نہیں‘ عوام وعدے نہیں حقوق لے کردم لے گی ‘
پیپلزپارٹی عوام کے حقوق کی ترجمانی کایقین رکھتی ہے اورعوام کی جنگ لڑتے رہیں گے۔مڈحسن میں اپنی طرف سے بنائے گئے.
پل کے افتتاح کرنے کے بعد شرکاء سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی عوام کی مقبول ترین جماعت ہے اورآج بھی عوام پیپلزپارٹی کے دورکویادکرتے ہیں ‘
پیپلزپارٹی نے ہمیشہ جمہوریت اورعوام کی خاطرقربانیاں دی ہیں اورانشاءاللہ عوام کے حقوق کی خاطرخدمات سرانجام دیتے ہیں گے‘
اس موقع پراہلیان علاقہ نے پل کی تعمیرکروانے پرمیاں عامرشہبازکاشکریہ اداکیا‘ اس موقع پرصوفی عبدالمجیدپنوار‘ جام غلام یسین‘ جام شمس الدین‘ جام پٹھان ‘ ڈاکٹرامیربلوچ‘ جام اعظم‘ حافظ محمداحمد‘ میاں سجاداحمد‘ چوہدری اعظم شبیر‘ چوہدری عمران شبیر‘ حسنین شاہ ودیگرموجودتھے۔

 

Pakistan Peoples Party

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close