fbpx

پنجاب رینجرز چولستان سیکٹر نے چک نمبر56پی ابوظہبی پیلس کے نزدیک مفت میڈیکل کیمپ لگایا ،

Pakistan Rangers

رحیم یار خان:پنجاب رینجرز چولستان سیکٹر نے چک نمبر56پی ابوظہبی پیلس کے نزدیک مفت میڈیکل کیمپ لگایا گیا،
جس میں چولستان رینجرز کے ڈاکٹرز ، پیرا میڈیکل سٹاف نے شہریوں کو مفت معائنہ کرتے ہوئے موقع پر ہی کولسٹرول، یورک ایسڈ، شوگر کے مفت ٹیسٹ اور ادویات فراہم کی۔اس موقع پر ونگ کمانڈر کرنل طلعت اقبال نے چولستان رینجرز کی جانب سے لگائے جانے والے مفت میڈیکل کیمپ کا دورہ کیا اور کیمپ میں آنے والے مریضوں سے کیمپ میں دستیاب سہولیات بارے استفسار کیا اس موقع پر ونگ کمانڈر نے کیمپ میں اپنے والدین کے ساتھ آنے اور ملحقہ آبادیوں کے بچوں کو کھلونے، کاپیاں، پنسل اور گفٹس تقسیم کیئے۔چولستان رینجرز کی جانب سے لگائے جانے والے مفت میڈیکل کیمپ میں 300سے زائد مریضوں نے اپنا معائنہ کرایا اور چولستان رینجرز کی جانب سے مفت میڈیکل کیمپ کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیا۔

Pakistan Rangers

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »