شہربھرمیں بڑھتے ہوئے سیوریج مسائل‘ ناقص صفائی ستھرائی سمیت دیگرمسائل کاذمہ دارمیونسپل کمیٹی ہیں،آصف مجید

Pakistan Tehreek-e-Insaf rahim yarkhan


پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی چوہدری آصف مجیداورسابق وفاقی وزیرمملکت برائے داخلہ چوہدری ظفراقبال وڑائچ کی صدارت میں ممبران میونسپل کمیٹی کامشاورتی اجلاس ہوا
جس میں چوہدری محمداشرف‘ سردارجام فیاض حسین لاڑ‘ احمررضا‘ رانالیاقت‘ چوہدری محمدعلی‘ چوہدری خضرحیات‘ چوہدری نویداختر‘ احمدمحمودودیگرنے شرکت کی‘
اجلاس میں شہربھرمیں بڑھتے ہوئے سیوریج مسائل‘ ناقص صفائی ستھرائی سمیت دیگرمسائل کاذمہ دارمیونسپل کمیٹی کوقراردیاگیا‘
شرکاء نے کہاکہ عوام کے حقوق پرڈاکہ مارکرچیئرمین بلدیہ اوران کے چہیتے کونسلرزنے ذاتی لوٹ مار کوترجیح دی اورعوام کومسائل کی دلدل میں دھکیل رکھاہے جس پرتمام شرکاء نے اپنی اپنی تجاویزدیں اورفیصلہ کیاگیاکہ میونسپل کمیٹی کابیڑہ غرق کرنے والوں کے خلاف آوازحق بلندکی جائے گی تاکہ عوام کودرپیش مسائل سے نجات مل سکے۔

 

Pakistan Tehreek-e-Insaf rahim yarkhan

Show More

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close