کراچی واقعہ نے ہمیں مزید چوکنا رہنے کا اشارہ دیا ہے,ڈی پی او منتظرمہدی

PakistanStockExchangeAttack

رحیم یارخان : پولیس عوام کے جان و مال، حکومتی املاک، مالیاتی اداروں اور تجارتی مراکز کے تحفظ کے لیے الرٹ ہے۔

کورونا سے بچاؤ کے لیے حکومتی اقدامات اور قانون کے نفاذ کے لیے موئثر حکمت عملی اپنا رکھی ہے۔

جرائم پیشہ عناصر کے مذموم مقاصد کو ناکام بنانے کے لیے پولیس چوبیس گھنٹے کام کر رہی ہے۔

ترجمان پولیس کے مطابق ڈی پی او منتظر نے کہا ہے کہ کراچی واقعہ نے ہمیں مزید چوکنا رہنے کا اشارہ دیا ہے

PakistanStockExchangeAttack
ڈی پی او منتظرمہدی

شہر قائد میں پاکستان کی معاشی شاہ رگ پر ملک و امن دشمن طاقتوں نے جس طرح حملہ آور ہونے کی کوشش کی اور وہاں پر موجود پولیس اور سکیورٹی اہلکاروں نے جواں مردی، ہمت اور حوصلے کے ساتھ دشمن کے اس وار کو ناکام و نامراد کیا یہ ہم سب کے لیے ایک مثال ہے کہ ہم ملک کے کونے کونے کی حفاظت پر مامور ہر جوان و افسرکو ہرقسم کی صورت حال سے نمٹنے کے لیے پہلے سے بڑھ کر تیار رہنا چاہیے ۔

انہوں نے کہا کہ الحمدللہ ضلع رحیم یارخان میں اس وقت امن و امان کی صورت حال میثالی ہے اور پولیس  عوام کے جان و مال، حکومتی املاک، مالیاتی اداروں اور تجارتی مراکز کا تحفظ یقینی بنانے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھ رہی لیکن ہمیشہ دشمن ایسے حدف کی تلاش میں رہتا ہو جہاں پر لوگ اور ادارے اطمینان میں ہوں اور اپنے آپ کو محفوظ سمجھتے ہوں

جس کو پیش نظر رکھتے ہوئے ہم اللہ کے حکم سے اور اپنے وسائل اور صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے اپنے تمام سکیورٹی کے سیکٹرز کا ایک خاص وقت کے بعد از سرے نو جائزہ لیتے رہتے ہیں اور اس سلسلہ میں تمام ذمہ دار ادارے باہمی رابطے میں رہتے ہیں تاکہ خدا نخواستہ اگر کسی ناگہانی صورت حال کا سامنا کرنا پڑے تو ہر ادارہ اپنے فرائض بخوبی سر انجام دیتے ہوئے وقت کی ضروت اور عوامی امنگوں کے مطابق کارکردگی کا مظاہرہ کر سکے اور ملک و سماج دشمن عناصر کو ہمیشہ ناکامی کا سامنا رہے۔

انہوں نے کہا کہ ضلع رحیم یارخان پولیس نے ہمیشہ ہرصورت حال میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور اپنی اسطاعت سے بڑھ کر کام کیا جس کی تاریخ گواہ ہے اور موجودہ صورت حال میں ہم نے کورونا سے عوام کو بچانے کے لیے حکومتی اقدمات اور قانون کے نفاذ میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی اور وہ خود سڑکوں کو عوام کو گھروں تک محدود کرنے کے لیے نکلے تاکہ لوگ اور پولیس اہلکار اس بات کی اہمیت کو سمجھیں۔

ڈی پی او منظر مہدی نے کہا کہ  جرائم پیشہ عناصر کے مذموم مقاصد کو ناکام بنانے کے لیے پولیس چوبیس گھنٹے کام کر رہی ہے جس کی تفصیل بیان نہیں کی جاسکتی انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنے ارد گرد نظر رکھیں مشکوک افراد اور ان کی سرگرمیوں نے اطلاع پولیس کو دیں ہم بروقت کارروائی کریں گے اور انشاء اللہ اپنے فرائض کی ادائیگی میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں گے۔

PakistanStockExchangeAttack#

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »