پٹرولنگ پولیس نے 51 ملزمان گرفتار کر لیے چرس شراب و اسلحہ برآمد

رحیم یارخاں :پٹرولنگ پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں۔ 51 ملزمان گرفتار چرس شراب و اسلحہ برآمد۔ 75 افراد کو مدد فراہم کی 600 گاڑیوں پر ریفلکٹر آویزاں کئے گئے۔

ڈی ایس پی پٹرولنگ رحیم یارخان ملک اعجاز حیسن نے کے مطابق پٹرولنگ پولیس ضلعی پولیس کے شانہ بشانہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں کو جاری رکھے ہوئے ہے

 دس دن کے دوران ضلع کی مختلف پوسٹس نے جرائم پیشہ عناصر کو گرفتار کر کے ان کے خلاف 51 مقدمات کا اندراج کروایا، گرفتار ملزمان سے 175 لیٹر شراب، 1120 گرام چرس، تین عدد پسٹل 30 بور اور تیرہ گولیاں، ایک پستول بارہ بور اور چھ کارتوس برآمد کئے گئے۔

اسی دوران پولیس نے75 افراد کو مدد فراہم کی 600 گاڑیوں پر ریفلکٹر آویزاں کئے تاکہ عوام الناس کو حادثات سے محفوظ رکھا جا سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close