fbpx

پٹرولنگ پولیس نے293 افراد کو مدد فراہم کی

Patrolling police pull dagga Rahim yar khan news

رحیم یار خان: پٹرولنگ پولیس پل ڈگہ نے تین ماہ کے دوران 293 افراد کو مدد فراہم کی ، 370 موٹر سائیکلیں بند کی اور سترہ مقدمات درج کروائے ۔ ان خیالات کا اظہار انچارج پٹرولنگ پوسٹ پل ڈگہ اے ایس آئی محمد اشفاق چیمہ نے رواں سال کے پہلے تین مہینوں کی کارکردگی پر روشنی ڈالتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ گزشہ تین ماہ کی کارکردگی بہترین رہی ہے اس دوران پوسٹ کے عملہ نے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ، منیشات فروشوں ، ناجائز اسلحہ برداروں اور تیز رفتار ڈرائیوروں کے خلاف بھر پور کارروائی کی اور سترہ مقدمات درج رجسٹرڈ کروائے گئے ، اسی دوران ناکہ بندی کے دوران مختلف جرائم میں 370 موٹر سائیکلیں بند کی گئیں ، اور مختلف مشکلات کا شکار 293 افراد کی مدد کی گئی ۔ انہوں نے بتایا کہ ٹریفک ایجوکیشن پروگرام کے زریعے لوگوں میں شعور بیدار کیا جا رہا ہے تاکہ حادثات سے محفوظ رہیں ۔

Patrolling police pull dagga Rahim yar khan news

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close