fbpx

پولیس لائنز میں پٹرولنگ پولیس کے اہلکاروں کے ریفریشر کورس کا سلسلہ جاری ہے

 ایڈیشنل آئی جی پٹرولنگ پولیس پنجاب کیپٹن (ر) احمد لطیف اور ایس ایس پی پٹرولنگ پولیس بہاولپور ریجن محمد شریف جٹ کے احکامات اور ڈی ایس پی پٹرولنگ پولیس رحیم یار خان محترمہ فرحت حمید قریشی کی زیر نگرانی پولیس لائنز رحیم یارخان میں پٹرولنگ پولیس کے اہلکاروں کے ریفریشر کورس کا سلسلہ جاری ہے ،
اس سلسلے کا پہلا کورس پاس آؤٹ ہو چکا ہے جبکہ دوسرا کورس تربیت کے مرحلہ سے گزر رہا ہے اس کورس میں بیس اہلکار زیر تربیت ہیں ،
جنہیں ٹرینرز فرسٹ رسپانڈ آفیسر کے فرائض کے بارے میں زبانی اور عملی طور پر پڑھا اور سیکھا رہے ہیں ۔ جس میں کسی بھی حادثہ یا واقعہ کی جگہ کو کرائم سین کے لئے محفوظ کرنا اور اگر کوئی زخمی ہیں تو ان کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنا شامل ہے ،
ٹرینرز نے بتایا کہ پٹرولنگ پولیس قبل ازیں بھی یہ فرائض سر انجام دے رہی ہے اب ان فرائض میں بہتری لانے کے لئے جدید خطوط پر تربیت فراہم کی جا رہی ہے تاکہ دور حاضر کے تقاضوں کو مد نظر رکھتے ہوئے فرائض سر انجام دئیے جا سکیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close