fbpx

سفر کے دوران ٹریفک قوانین کی پاسداری اور ہیلمٹ کا ستعمال یقینی بنائیں،اشفاق احمد

patrolling police training chandrami high school

رحیم یارخان :انچارج پٹرولنگ پوسٹ پل ڈگہ اشفاق احمد نے کہا کہ سفر
کے دوران ٹریفک قوانین کی پاسداری اور ہیلمٹ کا ستعمال یقینی بنائیں ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے چندرامی ہائی سکول میں ایڈیشنل آئی جی پی ایچ پی ، ایس ایس پی پی ایچ پی بہاولپور محمد شریف جٹ کے حکم اور ڈی ایس پی فرحت حمید قریشی کی ہدایت پر طلبہ میں ٹریفک قوانین کا شعور بیدار کرنے کے لیے لیکچر دیتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی اور ہیلمٹ کو وزن سمجھنے والے سینکڑوں افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں اس لیے آپ لوگ زندگی کی ابتدا پر ہی ٹریفک قوانین کی پاسداری اپنے اوپر لازم کر لیں اور کبھی بھی سفر کے دوران روڈ سیفٹی کی خلاف ورزی نہ کریں ، انہوں نے کہا کہ آپ کے والد ، بڑے بھائی یا پھر کوئی بھی رشتہ دار گھر میں موٹر سائیکل چلانے کی عمر رکھتا ہے اسے آپ ہیلمٹ کی استعمال کی درخواست کریں یہ پورے خاندان کی زندگی کا مسئلہ ہے کیونکہ ایک فرد کی ایکسیڈنٹ کی صورت میں پورے خاندان کی زندگیاں متاثر ہوتی ہیں ۔ انہوں نے اس موقع پر روڈ سیفٹی کے اصول اور ہیلمٹ کے استعمال پر تفصیلاً گفتگو کی اور طلبہ کے سوالات کے جواب بھی دئیے اور ان سے کہا کہ چھوٹی عمر کے طلبہ موٹر سائیکل ہرگز ڈرائیو نہ کریں اور سائیکل پر سفر کے دوران سڑک کے ایک کنارے پر سفر کریں اور موڑ کاٹنے سے پہلے رفتار کم کریں اور دائیں بائیں دیکھ کر موڑ کاٹیں اور سڑک کراس کرتے وقت بھی مکمل احتیاط کریں ۔

patrolling police training chandrami high school

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »