پٹرولنگ پولیس اپنے فرائض عبادت سمجھ کر ادا کر رہی ہے,محمد شریف جٹ

patrolling police

رحیم یار خان : ایس ایس پی پٹرولنگ پولیس بہاولپور محمد شریف جٹ نے کہا ہے کہ پٹرولنگ پولیس اپنے فرائض عبادت سمجھ کر ادا کر رہی ہے ۔
عوام کی خدمت اولین ترجیح ہے ،کارکردگی دکھانے والے اہلکار باعث افتخار ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے آفس میں رینج بھر میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اہلکاروں میں تعریفی اسناد دیتے ہوئے کیا ۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں پیشہ ورانہ امور کی ادائیگی کے دوران انتہائی الرٹ رہنے کی ضروت ہے تاکہ اندرونی اور بیرونی ملک دشمن اور سماج دشمن عناصر کو اپنے مذموم عزائم میں کامیاب نہ ہوسکیں ۔
انہوں نے اہلکاروں کو ہدایت کی کہ وہ دوران گشت اور پوسٹ کی سکیورٹی کے دوران چوکنا رہ کر رہیں اور پیغام رسانی کے آلات کو ہر صورت فعال رکھیں ۔
اس موقع پر انہوں نے ریجن کے اضلاع بہاولپور،بہاولنگر اور رحیم یار خان سے بہترین کارکردگی کے حامل پانچ سب انسپکٹرز ، چودہ اسسٹنٹ سب انسپکٹرز ، سات ہیڈ کانسٹیبلان ، اکتالیس کنسٹیبلان ، ایک ڈرائیور اور ایک وائرلیس آپریٹر کو تعریفی اسناد سے نوازا ۔
patrolling police

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »