fbpx

کسانوں کو کم نرخ کی ادائیگی،ملوث ضلعی حکومت کے انتظامی افسران کے خلاف کاروائی کا آغاز

رحیم یارخان (ڈیسک)بہاول پور:ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب کی خصوصی ہدایات پرکسانوں کو کم نرخ کی ادائیگی، وزن میں غیر قانونی کٹوتی اور معاوضہ کی عدم ادائیگی پرشوگر ملز انتظامیہ اوراس میں ملوث ضلعی حکومت کے انتظامی افسران کے خلاف کاروائی کا آغازکر دیا گیا ہے۔

ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر انٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ بہاول پور کاشف محمد علی نے آج یہاں اپنے ایک بیان میں کیا۔ڈائریکٹر اینٹی کرپشن بہاولپور نے بہاول پور ڈویژن کے اضلاع میں واقع شوگر ملز انتظامیہ اور ضلعی حکومت کے انتظامی افسران کے خلاف کسانوں کو کم ریٹ کی ادائیگی، وزن میں غیر قانونی کٹوتی اور معاوضہ کی عدم ادائیگی کی بابت انکوائری کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔

انہوں نے معاملے کی باقاعدہ تحقیقات کا حکم دے دیاہے اورانکوائری ٹیم کو ہدایت کی ہے کہ ذمہ داران کے خلاف فوری کاروائی کرتے ہوئے رپورٹ ارسال کریں تاکہ غریب کسانوں کو پہنچائے گئے نقصان کی فوری تلافی ممکن ہو سکے۔

ڈائریکٹر انٹی کرپشن کاشف محمد علی نے اس عزم کا اظہار کیا کہڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب کی زیرو ٹالرینس پالیسی پر عملدرآمد جاری رہے گا اور غریب کسانوں کو پہنچائے گئے نقصان کی تلافی ہرممکن طریقے سے کی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »