پی ڈی ایم کے جلسوں سے حکومت کے پاءوں اْکھڑ گئے ہیں,اسد اللہ بھٹو

PDM MULTAN
اوباڑو: جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی نائب امیر و سابق رکن قومی اسمبلی ایڈووکیٹ اسد اللہ بھٹو نے کہا کہ پی ڈی ایم کے جلسوں سے حکومت کے پاءوں اْکھڑ گئے ہیں ، ملتان کے جلسے میں رکاءوٹیں اور گرفتاریاں پنجاب اور مرکز کی بوکھلاہٹ کا کھلا ثبوت ہے ، موجودہ حکمرانوں کے دن پورے ہو چکے ہیں ان کو لانے والے بھی ان سے مایوس ہیں ۔ مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ دی ہے غریب مزدور ایک وقت کی روٹی کےلئے پریشان ہے ، حکمرانوں کے عوام سے کیئے گئے وعدے سب جھوٹ اور فراڈ نکلے ہیں ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں اوباڑو مدرسہ مدینتہ العلوم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔ جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی نائب امیر اسد اللہ بھٹو نے مزید کہا کہ ضلع گھوٹکی میں کراچی کے بعد بڑا صنعتی زون ہے پر افسوس کہ مقامی نوجوانوں کےلئے روزگار کے دروازے بند ہیں صنعتی اداروں کو خبردار کرتے ہیں کہ اپنا رویہ درست کریں ورنہ ان اداروں کےخلاف سخت احتجاجی تحریک چلائی جائے گی ۔
سابق ایم این اے مولانا اسد اللہ بھٹو نے مزید کہا کہ سندھ کے جزائر سندھ کی ملکیت ہیں ان جزائر پر وفاق کو قبضے کی کسی بھی صورت میں اجازت نہیں دے سکتے پیپلزپارٹی والے دوہرا معیار اپنا رہے ہیں ایک طرف وفاق کو جزائر پر قبضے کی اجازت دے رہے ہیں اور پھر عوامی دباءو پر شور بھی کر رہے ہیں ۔ یہ سندھ کی عوام سے سراسر دھوکہ ہے ۔ سابق ایم این اے اسد اللہ بھٹو نے کہا کہ عوام کے حقوق کا تحفظ صرف جماعت اسلامی کے پاس ہے اور ہم ہی ملک کو حقیقی ریاست مدینہ قائم کر کے عوام کو انصاف فراہم کریں گے ۔
اس سے قبل اوباڑو میں جماعت اسلامی پاکستان کے زیر اہتمام مدرسہ مدینتہ العلوم میں سیرت النبی ﷺ کے موضع پر جلسہ منعقد کیا گیا ، جس میں جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی نائب امیر و سابق رکن قومی اسمبلی اسد اللہ بھٹو ، نائب امیر صوبہ سندھ مولانا نصراللہ عزیز، ڈپٹی جنرل سیکریٹری سندھ عبدالحفیظ بجارانی ،جماعت اسلامی پاکستان ضلع گھوٹکی کے امیر تشکیل احمد صدیقی ،نائب امیر ضلع گھوٹکی مفتی محمد یوسف مزاری و دیگر علماء اکرام نے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آپ ﷺ کو اللہ پاک نے تمام جہانوں کےلئے رحمت العالمین بنا کر بھیجا اسلام ہ میں انسانیت کا درس دیتا ہے آج انسان اس لیے مشکلات کا شکار ہے کہ ہم نے اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ ﷺ کے احکامات سے دوری اختیار کی ہوئی ہے انسان کی بقا صرف دین اسلام میں ہے ۔
PDM MULTAN

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »