اگر ریلیف نہ ملا تو عوام سڑکوں پر آ جائیگی،مخدوم احمد محمود

پاکستان پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے صدر اور سابق گورنر پنجاب مخدوم سید احمد محمود نے کہا ہے کہ حکومت داخلی‘ خارجی‘معاشی اور سیاسی لحاظ سے مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے اگر ریلیف نہ ملا تو عوام سڑکوں پر آ جائیگی۔  لاہور سے رکن قومی اسمبلی مخدوم سید مرتضی محمود اور رکن صوبائی اسمبلی مخدوم سید عثمان محمود کے ہمراہ جمالدین والی پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ افسوس کی با ت ہے کہ حکومت خود اپوزیشن کا کرداد ادا کررہی ہے پیپلزپارٹی سمیت اپوزیشن جماعتوں پر بے جا اور جانبدارانہ احتساب حکومت کی رٹ کو کمزور کررہا ہے قوم سمجھ چکی ہے کہ آصف علی زرداری اور نواز شریف سمیت دیگر سیاستدانوں کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے ایسے حالات میں قوم کا اعتماد موجودہ احتساب سے اٹھ چکا ہے۔ پی ٹی آئی سے حکومت نہیں چل رہی تو اس میں ملک اور قوم کا کیا قصور ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں نیا پاکستان کے خواب دیکھانے والوں نے غریب کوغریب تر کر دیا عوام کی جان و مال محفوظ نہیں اگر یہی حالات رہے تو عوام کو بہت جلد سڑکوں پر دیکھ رہا ہوں۔ رکن قومی اسمبلی مخدوم سید مرتضی محمود نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں اپوزیشن اسمبلی کا ماحول خراب کرتی ہے جبکہ پاکستان میں حکمران اسمبلی کی کارروائی نہیں چلنے دیتے بلکہ شور شرابا ڈال کر اسمبلی کو مچھلی منڈی بنا دیتے ہیں۔ عمران خان کا رویہ آمرانہ ہے ملک میں بڑی تبدیلی دیکھ رہا ہوں۔ رکن صوبائی اسمبلی مخدوم سید عثمان محمود نے کہا ہے کہ بیڈ گورننس کی انتہا ہو چکی ہے تمام ادارے شتر بے مہار ہو چکے ہیں۔ ملک کا اللہ ہی حافظ ہے پنجاب کو بنی گالہ میں بیٹھ کر چلایا جا رہا ہے۔ جنوبی پنجاب کی عوام مزید احساس محرومی کا شکار ہو رہے ہیں۔ اس موقع پر مخدوم مقصود گیلانی‘ حبیب الرحمن گوپانگ‘ مختار جام‘ جام کبیر احمدو دیگر رہنمابھی موجود تھے۔ 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »