پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کا اہم اجلاس منعقد ہوا

رحیم یار خان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کا اہم اجلاس مخدوم ہاؤس جمال دین والی میں منعقد ہوا
جس میں شعبہ خواتین، لائرز فورم، علماء،لیبر، یوتھ، اور اقلیتی ونگز جنوبی پنجاب کے عہدیداروں نے شرکت کی اجلاس میں کشمیریوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی اور بھارتی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے حکومتی خارجہ و معاشی پالیسیوں کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہو اپنے صدارتی خطاب میں مخدوم سید احمد محمود نے کہا کہ حکومتی نا اہلی اور ناکام خارجہ پالیسی کے باعث مودی سرکار نے کشمیر پر جارحیت کی  تین ہفتوں سے جموں و کشمیر میں کرفیو اور پابندیاں لگا کر انسانی حقوق کی کھلم کھلا خلاف ورزی کی جا رہی ہے کشمیریوں کی جان و مال اور عزتیں محفوظ نہیں نسل کشی کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے مگر حکومت پاکستان،  عالم اسلام اور عالمی دنیا مذمتی بیان بازی کی حد تک محدود ہے شملہ معاہدے سے لیکر اب تک پیپلز پارٹی کی قیادت نے کشمیر کا معاملہ عالمی سطح تک اٹھائے رکھا چیئرمین بلاول بھٹو سے لیکر رحیم یارخان کے جیالوں اور پوری قوم کے دل آج بھی کشمیریوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں کشمیریوں پر آئی ہوئی آفت حکومت کی ناقص خارجہ پالیسی کا نتیجہ ہے انہوں نے کہا کہ اسی طرح لولی لنگڑی معاشی پالیسیوں کی وجہ سے ڈالرز اور پٹرول کی قیمتوں سمیت 200 فیصد سے زائد مہنگائی میں اضافی ہوا ملازمتیں دینے والی حکومت نے تجاوزات ہٹانے کے نام پر لاکھوں لوگوں کا روزگار اور گھر کی چھت چھین لی ہے غریب اپنے اور اپنے بچوں کیلئے دو وقت کی روٹی، اور مریضوں  کیلئے ادویات خریدنے کی سکت کھو چکا ہے پاور لومز اور ملیں بند ہونے سے 60 ہزار سے زائد گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑ چکے ہیں، نیب کے زریعے اپوزیشن کو سیاسی انتقام کا نشانہ بناتے ہوئے دیوار سے لگایا جا رہا ہے جسکی مزمت کرتے ہیں مخدوم سید احمد محمود نے پارٹی عہدیداروں کو یونین کونسل سطح تک تنظیم سازی مکمل اور فعال جیالوں کو عہدوں پر لانے کی ہدائت دیتے ہوئے کہا کہ پارٹی کو فعال کرنے کیلئے تمام عہدیداران زاتی حیثیت میں بھی اپنا مؤثر اور فعال کردار ادا کریں جنوب پنجاب کو پیپلز پارٹی کا گڑھ بنانے کے مشن کو پاۂ تکمیل تک لاتے ہوئے پارٹی کا نظریاتی پیغام گھر گھر پہنچائیں،مسئلہ کشمیر کو ہر فورم پر اجاگر کریں اور اس اہم مسئلے کے حل میں اپنا کردار ادا کریں۔اس پیپلز پارٹی کے مرکزیو صوبائی عہدیداران عبدالقادر شاہین،  خواجہ رضوان عالم، محترمہ نتاشا دولتانہ، شازیہ عابد، سمیعہ عامر ایڈووکیٹ، شہناز لودھی، رازیہ رفیق، کلثوم ناز،  لائرز ونگ کے شیخ غیاث الحق، اقلیتی ونگ کے صوبائی صدر بصرو جی، یوتھ کے سید عارف شاہ، علماء ونگ کے پیر مولانا عبدالرحمن صدیق دین پوری، لیبر ونگ کے اعظم بوسن، ڈویژنل جنرل سیکرٹری،  چودھری جاوید اکبر ڈھلوں، ضلعی صدر سردار حبیب الرحمن خان گوپانگ،  ضلعی انفارمیشن سیکرٹری مرشد سعید ناصر صوبائی کوآرڈینیٹر مختیار جام، جام کبیر انڑ شریک تھے۔
 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »