fbpx

مخدوم سیدا حمد محمود کی قیادت میں پارٹی کو منظم کرنے کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے ۔

peoples party mumtaz chang rahim yar khan news

صادق آباد:پاکستان پیپلزپارٹی کے رکن پنجاب اسمبلی ممتاز علی چانگ نے کہا ہے کہ پی پی صدارتی نظام کی بھرپور مخالفت کرے گی حکومت غیر آئینی اقدامات کر کے جمہوریت کوغیر مستحکم کرنے کی کوشش کر رہی ہے شہید ذوالفقار علی بھٹو نے ملک کے عوام کو 1973ء کا آئین دیا جس سے ملک میں جمہوریت مضبوط اور مستحکم ہوئی ،
حکومت کے چند وزراء پارلیمنٹ میں بیٹھ کر عوام کی خواہشات کی تکمیل کو پورا کرنے کی بجائے گالم گلوچ کی سیاست کو فروغ دے رہے ہیں ایسے غیر اخلاقی اقدامات سے پاکستان سیاسی عدم استحکام کا شکار ہو سکتا ہے ۔
پیپلزپارٹی آج بھی ملک گیر جماعت ہے جس کی قیادت نے ہمیشہ ملک کی بقاء سلامتی اور جمہوری نظام کی بہتری کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے جمہوریت کو مضبوط کیا ، تحریک انصاف کی حکومت صدارتی نظام لا کر اپنی خواہش پوری کر کے دیکھ لے ،چیئرمین بلاول بھٹو اور مخدوم سیدا حمد محمود کی قیادت میں پارٹی کو منظم کرنے کیلئے جدوجہد جاری رکھیںگے ۔

peoples party mumtaz chang rahim yar khan news

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »