عمرانی حکومت مہنگائی کرکے غریب مکاؤ مہم پر گامزن ہے

peoples party NA 179 Amir Shehbaz rahim yar khan news

رحیم یار خان:پاکستان پیپلز پارٹی کے میاں عامر شہبازنے کہا ہے کہ سیاست عوامی خدمت اور شہید ذوالفقار علی بھٹو و بینظیر بھٹو کے مشن کی تکمیل کیلئے کر رہا ہوں۔الیکشن کے دوران کیے جانیوالے وعدے کامیاب نہ ہونے کے باوجود بھی پورے کرنے کی کوشش کرونگا۔ حکومت جو عوام کے ساتھ کرر ہی ہے اس کا انہیں حساب دینا پڑے گا۔
پیپلز پارٹی نے دورِحکومت میں غریبوں کی فلاح اور ملکی ترقی کیلئے کام کیا ہے اور عمرانی حکومت مہنگائی کرکے غریب مکاؤ مہم پر گامزن ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے چک 221میں اہل علاقہ کی آمدورفت میں مشکلات کو دیکھتے ہوئے ذاتی فنڈ سے تعمیر کرائے گئے نہر کے پل کے افتتاح کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس پُل کی تعمیر سے ہزاروں لوگ باآسانی شہر اور دیگر علاقوں کے لیے سفر کر سکیں گے اس خدمت خلق کے کام کی تکمیل پر خوشی محسوس کررہا ہوں،
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم سید احمد محمود کی قیادت میںدن رات جدوجہد کرکے رحیم یار خان کو پاکستان پیپلز پارٹی کا قلعہ بنائیں گے۔ اب وقت آگیا ہے کہ غریب دشمن حکومت جس نے مہنگائی کا طوفان برپا کرکے عوام کے چولہے ٹھنڈے کرنے کی کوشش میں ہے کیخلاف آواز بلند کریں تاکہ اس عوام دشمن حکومت کا خاتمہ ممکن ہوسکے

peoples party NA 179 Amir Shehbaz rahim yar khan news

Tags
Show More

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close