fbpx

ذوالفقارعلی بھٹوکی برسی میں بھرپورشرکت کی جائے گی, سٹی صدرآسیہ کنول

People’s party News

رحیم یارخان:پاکستان پیپلزپارٹی شعبہ خواتین کی سٹی صدرآسیہ کنول نے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہاہے کہ 4اپریل کوشہیدجمہوریت ذوالفقارعلی بھٹوکی برسی میں بھرپورشرکت کی جائے گی اس سلسلہ میں تمام ترانتظامات کوحتمی شکل دے دی گئی ہے‘ انہوں نے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی نے ہمیشہ غریب عوام کے حقوق کی ترجمانی کی اورجمہوریت کوپروان چڑھانے کے لیے لازوال قربانیاں دیں‘ شہیدذوالفقارعلی بھٹواورشہیدرانی محترمہ بے نظیربھٹونے عوام کے حقوق کی خاطرتاریخی قربانیاں پیش کیں‘ پارٹی کی مضبوطی کے لیے بھرپوراقدامات اٹھائیں گے‘ پاکستان پیپلزپارٹی کاہرورکرچیئرمین بلاول بھٹوزرداری کی قیادت میں متحدہے اورانشاء اللہ آنے والے دنوں میں پیپلزپارٹی ثابت کرے گی کہ عوام کی نمائندگی کاحق صرف پیپلزپارٹی کی جماعت ہی رکھتی ہے۔

People’s party News

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close