fbpx

چوہدری جہانزیب پیپلز پارٹی کے جنرل سیکرٹری منتخب

people’s party rahim yar khan News

رحیم یار خان:پاکستان پیپلز پارٹی ضلع رحیم یارخان کے نومنتخب جنرل سیکریٹری چوہدری جہانزیب کی رہائشگاہ پر مبارکباد دینے والوں کا سلسلہ جاری ہے ،مبارکباد دینے والوں میں ضلعی صدر سردار حبیب الرحمن خان گوپانگ ضلعی انفارمیشن سیکرٹری مرشد سعید ناصر،احمد خان سلیمی پی ایل ایف کے ضلعی صدر مرزا امین خان پی ایل ایف کے ضلعی جنرل سیکرٹری شکیل بی ایل ایف کے تحصیل صدر عامر خان کورائی عارف رندھاوا ایڈووکیٹ ضلعی رابطہ سیکرٹری فیاض خان ،جہانگیر گوندل شامل تھے۔ سردار حبیب الرحمن خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ چوہدری جہانزیب کے جنرل سیکرٹری بننے سے پاکستان پیپلز پارٹی ضلع بھر میں ایک مضبوط قوت بن کر ابھرے گی ، مخدوم سید احمد محمود کے اس فیصلے کو سراہتے ہیں۔مرشد سعید ناصر نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چودھری جہانزیب ایک نظریاتی اور جدوجہد کرنے والے ساتھی ہیں مخدوم سید احمد محمود نے ان کا شاندار انتخاب کیا ہے اور یہ پارٹی کے کارکنوں کی امنگوں کے ترجمان ہیں۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے تمام آنے والے ساتھیوں کاچوہدری جہانزیب نے شکریہ ادا کیا انھوں نے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم سید احمد محمود اور سردار حبیب الرحمن کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے انہیں اتنی اہم ذمہ داری سونپی ہے۔

people’s party rahim yar khan News

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close