fbpx

یوم پاکستان تجدید عہد وفا کا دن ہے,سٹی صدرآسیہ کنول

People’s party RYK

رحیم یارخان:پاکستان پیپلزپارٹی شعبہ خواتین کی سٹی صدرآسیہ کنول اور جنرل سیکرٹری نسرین شاہدنے کہا ہے کہ 23مارچ1940ء کو ہمارے بزرگوں نے ایک ایسا جدید، مضبوط اور جمہوری ملک بنانے کا عزم کیا تھا جہاں کوئی کسی پر ظلم نہ کر سکے اور نہ ہی کسی کا استحصال کیا جا سکے، ہم اس خواب کو حقیقت بنانے کی مسلسل جدوجہد میں قربانیاں پیش کرنے والے اپنے قائدین، بزرگوں، شہیدوں اور غازیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ یوم پاکستان تجدید عہد وفا کا دن ہے،اس دن ہمیں بحثیت مجموعی آپس کے اختلافات کو بھلا کر ملک کی تعمیر و تر قی کے لیے ملی اتحاد اور قائدکے اتحاد،ایمان اور تنظیم کے رہنما اصولوں کو اپنانے کا عہد کرنا ہوگا۔
انہوں نے کہاکہ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو اور ذوالفقار علی بھٹو نے ملک کے لئے جان قربان کر دی پاکستان کو عظیم ملک اور قائد اعظم اور علامہ اقبال کے خواب کی تعبیر کے مطابق ملک بنانے کے لئے ہمیں آج بھی 1940 والا جذبہ چاہئے تاکہ ہم ملک کو ایک عظیم سلطنت بنا سکیں اور پاکستان کی عوام آئندہ آنے والی نسلوں کو ترقی یافتہ اور پرامن پاکستان دیں سکیں۔

People’s party RYK

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »