fbpx

پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کا سٹڈی سرکل منعقد ہوا

رحیم یار خان پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کے ضلعی رہنما ندیم کاشف مہر کی رہائش گاہ پر پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کا ایک سٹڈی سرکل منعقد ہوا

اجلاس کی صدارت ضلعی امیدوار جام الطاف نے کی اور مہمان خصوصی پاکستان پیپلز پارٹی ضلع رحیم یارخان کے انفارمیشن سیکرٹری مرشد سعید ناصر تھے۔اسٹڈی سرکل میں جہانگیر گوندل، مہر ندیم کاشف، رانا منظور، رانا قربان، بہزاد خان فرخ رضا خان بلوچ دلاور خان شاہد بھٹی عمیر کمبوہ لیاقت کمبو رئیس حسن رئیس منتہا سنی پنوار حبیب اللہ خان رانا شہباز سمیت یوتھ کے درجنوں کارکنوں نے شرکت کی۔

شہید ذوالفقار علی بھٹو کے سیاسی فلسفے پر روشنی ڈالی گئی۔مرشد سعید ناصر نے اپنے خطاب میں کہا کے آج سماج جس معاشی سیاسی اور سماجی بھنور میں پھنس گیا ہے اس سے نکالنے کے لئے سوشلسٹ انقلاب کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ انقلاب کے لیے نوجوانوں کو شہید ذوالفقار علی بھٹو کے انقلابی سوشلسٹ نظریات سے مسلح کرنا ہوگا۔تبدیلی کے لئے ایک مضبوط پارٹی کی ضرورت ہوتی ہے۔ہم سب مل کر ایک مضبوط انقلابی سوشلسٹ پارٹی کی تعمیر کر رہے ہیں۔

جام الطاف اور جہانگیر گوندل نے اپنے خطاب میں کہا کہ سٹڈی سرکل کا یہ سلسلہ ہر ہفتے جاری رکھا جائے گا۔ہمارا مقصد نوجوانوں کی نظریاتی تربیت کرنا اور انہیں انقلابی طبقاتی جدوجہد کے لئے تیار کرنا ہے۔اس ہفتہ محنت کش طبقے کی ہوگی۔

پارٹی کے تمام کارکنان نے صدر پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب مخدوم احمد محمود ، صدر، ضلعی صدر پیپلز پارٹی سردار حبیب الرحمان خان گوپانگ، جنرل سیکرٹری چوہدری جہانزیب رشید انفارمیشن سیکرٹری مرشد سعید ناصر کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا۔ 

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »