fbpx

زراعت کی ترقی میں ایگری کلچر پیسٹی سائیڈکاکلیدی کردارہے،چوہدری محمدشفیق

رحیم یارخان :زراعت کی ترقی میں ایگری کلچر پیسٹی سائیڈکاکلیدی کردارہے جس کی بہترین فراہمی میں اس کے ڈیلرزملک میں زرعی انقلاب کیلئے اپنا بہترین کرداراداکرسکتے ہیں۔
ان خیالات کااظہارمہمان خصوصی پارلیمانی سیکرٹری زکواۃ وعشر پنجاب چوہدری محمدشفیق نے  ایگری کلچر پیسٹی سائیڈڈیلرزایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیداروں کی حلف وفاداری سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہاکہ ضلع رحیم یارخان کانام ملک بھرمیں زرعی شعبہ کے حوالے سے جو نمایاں اوراہم مقام رکھتاہے اس میں  پیسٹی سائیڈڈیلرزایسوسی ایشن کوبھی خصوصی کریڈیٹ جاتاہے۔
انہوں نے کہاکہ چوہدری قیصرمحمودبلاشبہ مرنجان مرنج شخصیت ہیں یہی وجہ ہے کہ آج تک کسی بھی ایسوسی ایشن کاضلع میں کوئی شخص پانچ بار بلامقابلہ صدرمنتخب نہیں ہواجو اعزازموصوف کے حصے میں  ایگری کلچرپیسٹی سائیڈڈیلرزایسوسی ایشن کاصدبن کے بن کرآیاہے۔
انہوں نے کہاکہ ماضی بعیداورقریب کی طرح پہلے سے بڑھ کرمستقبل میں دامِ درمِ سخنِ آپ کے ساتھ تعاون جاری وساری رہے گا۔
ایم پی اے چوہدری آصف مجید نے کہاکہ تمام عہدیدار مبارکبادکے مستحق ہیں جو بلامقابلہ منتخب ہوئے اوریقینا اپنی ایسوسی ایشن کی تعمیروترقی اورممبران کی فلاح وبہبود کے حوالے سے کوئی کسراٹھانہ رکھیں گے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدرایگری کلچرپیسٹی سائیڈڈیلرزایسوسی ایشن چوہدری قیصرمحمود نے کہاکہ پروردگارعالم کاخصوصی احسان ہے کہ اس نے بندہ ناچیز سمیت پوری ایسوسی ایشن کے تمام عہدیداروں نائب صدرمحمداسلم قریشی،جنرل سیکرٹری چوہدری عبدالباسط،جوائنٹ سیکرٹری محمدحفیظ اورفنانس سیکرٹری علی شیر کو بلامقابلہ منتخب کرایا۔
ایسوسی ایشن کے مسائل کو پہلے بھی بدرتجہ اتم حل کیااورآئندہ بھی ہماراتعاون ہرممبرکے ساتھ پہلے سے بڑھ کرہوگا۔
انہوں نے تقریب میں شرکت پرچوہدری محمدشفیق اورچوہدری آصف مجید سمیت دیگرمہمانوں کاشکریہ اداکیا۔
اس موقع پرضلعی صدرانجمن تاجران عبدالرؤف مختار،نمائندہ ایم این اے چوہدری فاروق وڑائچ اورایگزیکٹیو ممبرایف پی سی سی آئی چوہدری شوکت حیات نے خطاب کیا۔
اس موقع پرصدررحیم یارخان چیمبرآف کامرس اینڈانڈسٹری چوہدری شفیق علیم،سابق صدرانجمن آڑھتیاں غلہ منڈی چوہدری انواراحمدنجمی،ممبرایف پی سی سی آئی چوہدری جاویدارشاد،چوہدری نعیم شفیق،میاں عمراختر،نعمان صغیر،عثمان صغیر،احمراحمد،چوہدری محمدعلی،چوہدری خضرحیات،چوہدری عمرمنیر،شاہد محمود اورچوہدری محمدطفیل سمیت زندگی سے ہرشعبے سے تعلق رکھنے والی افرادنے شرکت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »