fbpx

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کرتے ہیں ،نسرین ریاض

رحیم یارخان:پاکستان مسلم لیگ(ن) شعبہ خواتین کی ضلعی صدر میڈم نسرین ریاض نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ پر سخت ردعمل دیتے ہو ئے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے تو عوام پر ظلم کی انتہا کر دی ہے ہم اس اضا فہ کو مسترد کر تے ہیں

حکو مت فوری طور پر کیا گیا اضا فہ واپس لے اور پا کستا ن میں پٹرولیم مصنو عات کو عالمی منڈی میں جو نرخ ہیں ان کے مطا بق عائد کرے۔

انہو ں نے کہا کہ جب پڑول سستا کیا گیا تھا تو عوام کو سستا پٹرول ملنا ہی نا پید ہو گیا تھا عوام مارے مارے پھر رہے تھے لیکن اب ایک رات میں پیڑول کی قیمت میں اضافہ کیا گیا تو دوسری جانب سار ے پیڑول پمپ بھی کھل گئے۔

انہو ں نے کہا کہ یہ کیسا نظا م ہے جس میں کو ئی پو چھنے والا نہیں، مہنگا ئی کا سا را بو جھ عوام پر لاد دیا جا تا ہے۔انہو ں نے مذید کہا کہ مو جو دہ حکو مت قیمتوں میں توازن رکھنے میں بری طرح نا کا م ہو گئی ہے۔

اپنے جاری کردہ بیان میں میڈم نسرین ریاض نے کہاکہ آٹا، چینی کی قیمتوں کا عوام رونا رو رہی تھی لیکن اب تو پڑول کی قیمت نے عوام کو خون کے آ نسو بہا نے پر مجبور کر دیا ہے۔

انہو ں نے کہا کہ حکو مت ہو ش کے نا خن لے۔ اگر حکو مت اسی طرح کے غلط فیصلے لیتی رہی تو وہ دن دور نہیں ہیں جب عوام مو جو دہ حکو مت کے خلا ف سڑکو ں پر دھر نا دے گی

تبدیلی کے خواب دکھا نے والے اب ہر روز مہنگا ئی کی شکل میں تبدیلی لا رہے ہیں عوام حکو مت کو بددعا ئیں دے رہی ہے جس نے عوام پر ایک وقت کی روٹی بھی مشکل کر دی ہے۔ انہو ں نے کہا کہ حکو مت فی الفور قیمتو ں میں اضا فہ کو واپس لے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »