پٹرول پمپس پرزائدقیمت وصول کرنے اورپیمانے میں ہیرپھیرعروج

ضلع بھرکے پٹرول پمپس پرزائدقیمت وصول کرنے کے ساتھ ساتھ پیمانے میں ہیرپھیرعروج پرجاری‘ شہری پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے اورپیمانے کے ہیرپھیرسے پیداہونے والے سفری مسائل سے پریشان‘ شکایات کے باوجودضلعی انتظامیہ بااثرسیاسی وکاروباری شخصیات کے پٹرول پمپس کے خلاف کارروائی سے گریزاں‘ وزیراعلی پنجاب‘ کمشنربہاولپورسمیت دیگرحکام سے نوٹس لے کرکارروائی کامطالبہ۔
رحیم یارخان شہرسمیت ضلع بھرمیں بااثرسیاسی وکاروباری شخصیات کے پٹرول پمپس قائم ہیں جہاں پمپ انتظامیہ نے پٹرولیم مصنوعات کے مقررکردہ سرکاری نرخ سے دوسے تین روپے زائدوصول کرناشروع کررکھے ہیں جبکہ اس کے ساتھ ساتھ تمام پٹرول پمپس پرپیمانے کاہیرپھیرعروج پرجاری ہے اورپیمانے کے ہیرپھیرکی وجہ سے عوام کوسفرکے دوران اچانک پٹرول ختم ہونے پرپریشانی کاسامناکرناپڑتاہے‘

ذرائع کے مطابق محکمہ انڈسٹریز‘ محکمہ سول ڈیفنس‘ محکمہ لیبرکی جانب سے آج تک چیکنگ کے باوجودنہ تومقررکردہ سرکاری نرخ پرعملدرآمدکروایاگیااورنہ ہی پیمانے کے ہیرپھیرکی شکایات پرکوئی کارروائی کی گئی جس کی وجہ سے شہریوں کوشدیدپریشانی کاسامناہے اوروہ زائدنرخ سمیت پیمانے میں ہیرپھیرکی شکایات میں روزبروزاضافہ ہورہاہے اس سلسلہ میں شکایات کے باوجودضلعی انتظامیہ بھی بااثرپٹرولیم مافیاکے خلاف کارروائی سے گریزاں ہے شہری وسماجی حلقوں نے وزیراعلی پنجاب‘ کمشنربہاولپورسمیت دیگرحکام سے فوری کارروائی عمل میں لانے کامطالبہ کیاہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »