fbpx

پیٹرول پمپ ایسوسی ایشن کے عہدیداران کی ڈپٹی کمشنر سے ملاقات

Petrol pump rahim yar khan

رحیم یار خان:ڈپٹی کمشنر جمیل احمد جمیل نے ایم پی اے چوہدری آصف مجید کے ہمراہ ڈسٹرکٹ پیٹرول پمپ ایسوسی ایشن کے عہدیداران سے میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ اس ضلع کی تعمیر و ترقی، خوبصورتی، خوشحالی اور عوامی مسائل کے خاتمہ میں تاجر تنظیموں کا کلیدی کردار ہے جنہوں نے ہمیشہ حکومتی اقدامات کی کامیابی میں ضلعی انتظامیہ کے ساتھ اپنے تعاون کو یقینی بنایا۔انہوں نے کہا کہ ضلع میں کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کے تحت صفائی و شجر کاری مہم جاری ہے جس میں تمام تاجر تنظیموں کا تعاون ضروری ہے تاکہ ہم اپنے ضلع کو صاف اور سر سبز و شاداب بنا سکیں۔انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ محدود وسائل میں رہتے ہوئے عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کی کوشش کر رہی ہے اور اس کے لئے ضروری ہے کہ عوامی بہبود کے کاموں میں تاجر برادری بھی اپنا ذمہ دارانہ کردار ادا کرے۔انہوں نے کہا کہ تمام پیٹرول پمپس کو نیشنل ہائی ویز اور اہم شاہرات پر موجود ہیں وہ اپنے پمپس اور اس کے سامنے دستیاب جگہوں پر شجر کاری کرتے ہوئے خوبصورت پودے لگائیں جبکہ دیگر عوامی فلاحی کاموں میں بھی اپنا کردار ادا کرتے ہوئے اس کی ذمہ داری لیں ۔انہوں نے کہا کہ ضلع میں شجر کاری، صفائی، آوارہ کتوں کی تلفی، مستحق مریضوں کو جدید طبی سہولیات و ادویات کی فراہمی، خصوصی بچوں کو معیاری تعلیمی و فنی سہولیات،چائلڈ پروٹیکشن ویلفیئر بیورو میں مقیم لاوارث ویتیم بچوں کو سہولیات و مستقبل میں باعزت روزگار کی فراہمی ، معذور افراد کو وہیل چیئرز کی فراہمی سمیت متعدد فلاحی منصوبوں پر کام ہو رہا ہے جس میں تمام تاجر برادری کا تعاون ناگزیر ہے اور اس کے لئے فنڈز نہیں صرف تاجر برداری مستقل بنیادوں پر کچھ ذمہ داریاں خود لے تاکہ حکومت کے ساتھ ساتھ آپ لوگ بھی غریب عوام کی فلاح کے کاموں میں شرکت کرسکیں۔ایم پی اے چوہدری آصف مجیدنے کہا کہ اس ضلع کی تاجر برادری نے ہمیشہ فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہے اور اب بھی عوامی بہبود کے لئے جاری انتظامیہ کے اقدامات میں مکمل تعاون فراہم کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پیٹرول پمپ ایسوسی ایشن شجر کاری مہم میں اپنا کردار ادا کرے اور ضلع کو صاف و سرسبز و شاداب بنانے کے لئے حکومت کی جانب سے جاری مہم میں ہمقدم ہو کر ساتھ چلے۔

Petrol pump rahim yar khan

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »