رحیم یارخان میں 16پیٹرول پمپس کے نقشہ جات منظوری کے لئے پلاننگ اینڈ ڈیزائن کمیٹی میں پیش

رحیم یار خان:ڈپٹی کمشنر علی شہزا دکی زیر صدارت ڈسٹرکٹ پلاننگ اینڈ ڈیزائن کمیٹی کا اجلاس، 16 پیٹرول پمپس کے نقشہ جات منظوری کے لئے پلاننگ اینڈ ڈیزائن کمیٹی میں پیش،3کیسز مکمل کوائف نہ ہونے پر موخر جبکہ 13پیٹرول پمپس کے نقشہ جات مشروط منظوری دے دی گئی۔
ڈپٹی کمشنر نے بغیر نقشہ منظوری تعمیرات کا آغاز کرنے والے مالکان کو بھاری جرمانے اور پیٹرول پمپس پر پیٹرول کی فروخت شروع کرنے والے پمپس کو سربمہر کرنے کے احکامات جاری کئے۔
ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے ڈسٹرکٹ پلاننگ اینڈ ڈیزائن کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے سیکرٹری کمیٹی/ایم او پلاننگ قسور عباس کو ہدایت کی کہ پیٹرول پمپس سمیت دیگر کاروباری عمارتوں کے نقشہ جات کی منظوری کے لئے محکمانہ این او سی فراہم کرنے والے ذمہ داران سے سرٹیفکیٹس بھی حاصل کیا جائے کہ انہوں نے تمام کاروبار ی عمارتوں کا بذات خود جائزہ لیا اور حکومتی قوانین ، قواعد و ضوابط مکمل ہونے پر این او سی کا اجراءکیا گیا۔
انہوں نے تمام میونسپل افسران کو بھی ہدایت کی کہ وہ ڈسٹرکٹ پلاننگ اینڈ ڈیزائن کمیٹی میں آنے سے قبل اپنی میونسپل حدود کے نقشہ جات کی مکمل بریفنگ حاصل کرکے آئیں ۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ عوام کو کاروبار ی سر گرمیوں کے آغاز کےلئے حکومت پنجاب کی گائیڈ لائن پر ہر ممکن سہولیات فراہم کر رہی ہے اور ڈسٹرکٹ پلاننگ اینڈ ڈیزائن کمیٹی کا اجلاس بھی ہر ہفتہ منعقد کرکے قواعد و ضوابط پورا کرنے والے نقشہ جات منظور کئے جا رہے ہیں
تاکہ ضلع میں معاشی سرگرمیوں کا آغاز ہو سکے۔قبل ازیں انہوں نے کمیٹی میں پیش ہونے والے تمام نقشہ جات کا بغور جائزہ لیا اور متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ حکومتی ہدایات اور قوانین پر عمل نہ کرنے والے افراد کے خلاف بلا تفریق کارروائی عمل میں لائی جائے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »