fbpx

پٹرولیم مصنوعات اور ایل پی جی کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ

رحیم یارخان ضلعی انتظامیہ گرانفروشی کی روک تھام میں ناکام، عوامی شکایات پر توجہ دینے سے انکاری، پٹرولیم مصنوعات اور ایل پی جی کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ، انتظامیہ پٹرولیم ایسوسی ایشن اور ایل پی جی ایسوسی ایشن کے خوف سے کارروائیاں کرنے کی بجائے خاموش تماشائی بن گئی۔
ضلعی انتظامیہ نے موجودہ حکومت کی تبدیلی کے دعوے کو ہوا میں اڑاتے ہوئے گرانفروشوں کو کھلی چھوٹ دیدی ہے۔ ذرائع کے مطابق ملک کے دیگر حصوں سے مقرر کردہ نرخوں سے دو روپے زائد قیمت پر رحیم یارخان میں پٹرولیم مصنوعات مہنگی فروخت کی جارہی ہیں اسی طرح ایل پی جی دوکانداروں نے بھی خودساختہ قیمتیں لگا کر عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنا شروع کردیاہے۔ اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ پٹرولیم ایسوسی ایشن اور ایل پی جی ایسوسی ایشن نے مبینہ طور پر ضلعی انتظامیہ کو ماہانہ نذرانہ دیکر عوام کو لوٹنے کی اجازت لے رکھی ہے جس کی وجہ سے عوامی شکایات کے باوجودضلعی انتظامیہ کے کانوں میں جوں تک نہ رینگی اور وہ عوام کو لوٹنے والے مافیا کے خلاف کارروائی کرنے کی بجائے چپ سادھے ہوئے ہیں۔ شہری و سماجی حلقوں نے کمشنر بہاولپور سمیت دیگر حکام سے فوری طورپرنوٹس لیکرگرانفروشوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close