راولپنڈی میں پاک فوج کا چھوٹا طیارہ آبادی پر گر کر تباہ،پائلٹ اور عملے سمیت 18 افراد شہید

Plane crash in Bahria Town, live footage

رحیم یارخان (ڈیلی پاکستان آن لائن) بحریہ ٹاون فیز 7 کے نواحی گاؤں ججی میں پاک فوج کا چھوٹا تربیتی طیارہ آبادی پر گر کر تباہ ہو گیا۔ حاد ثے میں اعلیٰ افسروں لیفٹیننٹ کرنل ثاقب اور لیفٹیننٹ کرنل وسیم سمیت18 افراد شہید جبکہ 12 زخمی ہیں۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں میں 6 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے ملحقہ نواحی گاؤں ججی میں پاک فوج کا چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا۔جس میں اعلیٰ افسروں لیفٹیننٹ کرنل ثاقب، لیفٹیننٹ کرنل وسیم، نائب صوبیدار افضل، حوالدار ابن امین اور حوالدار رحمت سمیت18 افراد شہید جبکہ 12 زخمی ہیں۔ تربیتی طیارہ معمول کی پرواز پر تھا۔طیارہ گرنے سے 5 گھر تباہ ہو گئے اور کئی گھروں میں آ گ لگ گئی۔حادثے کے فوری بعد امدادی اداروں، پاک فوج کے جوانوں اور پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ریسکیو کارروائیاں شروع کر دی ہیں جبکہ تباہ شدہ ملبے کے نیچے سے زخمیوں اور شہید ہونے والے افراد کی میتوں کو نکال کر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔جبکہ فائر بریگیڈ نے گھروں میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا ہے۔ دوسری طرف پولیس اور سکیورٹی اداروں نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا۔

ادھرڈی سی راولپنڈی کا کہنا ہے کہ حادثے میں 18افرادشہیداور16زخمی ہوئے،جاں بحق افراد میں3بچے بھی شامل ہیں،طیارہ گرنے سے 3گھر مکمل طورپرمنہدم ہو گئے جبکہ اطراف کے گھروں کوبھی نقصان پہنچا،جاں بحق افراد میں جمیل،روبینہ،حبیب،پری ،فاطمہ،عظمیٰ شامل ہیں،طیارہ حادثہ میں شبیر،عبدالحفیظ،راحیلہ،فیضان، فائزہ،عبدالرؤف،آمنہ بی بی بھی جاں بحق ہو گئیں،ڈی سی راولپنڈی محمد علی نے ڈی ایچ کیوہسپتال کادورہ کیا،ان کا کہنا ہے کہ ڈی ایچ کیو سے لاشیں سی ایم ایچ منتقل کر کے شناخت کاعمل مکمل کیاجائےگا،ڈی سی کا کہنا ہے کہ لاشوں کی شناخت نہ ہوسکی توڈی این اے ٹیسٹ کریں گے،متاثرین کی امداد سے متعلق جلد اعلان کردیاجائےگا۔

Plane crash in Bahria Town, live footage

Exit mobile version