fbpx

(ن) کے سیکرٹریٹ پر ایف آئی اے کا چھاپہ ,پارٹی میں کھلبلی مچ گئی

رحیم یارخان(مانیٹرنگ ڈیسک)ایف آئی اے کا( ن)لیگ کے مرکزی سیکرٹریٹ پر چھاپہ ،نجی ٹی وی کے مطابق ایف آئی اے کی جانب سے جج بلیک میلنگ کیس سے متعلق شواہد حاصل کرنے کیلئے ن لیگ کے مرکزی دفتر پر چھاپہ مارا گیا۔

ایف آئی اے اہلکاروں نے ن لیگ سیکرٹریٹ میں حمزہ شہباز کے دفتر میں جانے کی کوشش کی تو وہاں موجود ملازمین نے مزاحمت کی۔ مسلم لیگ ن کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل عطاءتارڑ کا کہنا ہے کہ وہ کچھ دیر پہلے پنجاب اسمبلی میں موجود تھے اور اب سیکرٹریٹ جارہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ایف آئی اے نےمریم نواز کی پریس کانفرنس کا ریکارڈ لینے کیلئے چھاپہ مارا ہے۔ ایف آئی اے کی ٹیم اس وقت ماڈل ٹاؤن میں موجود ہے، انہوں نے کہا کہ ن لیگ کے ملٹی میڈیا سیل کا سامان قبضے میں لے لیا گیا ۔

rahimyarkhan#

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close