کورونا وائرس کے خلاف بلا تاخیر اور بلا امتیاز اقدامات کی ضرورت ہے,جعفر اقبال گجر

رحیم یار خان:پاکستان مسلم لیگ(ن) کےسینئرمرکزی رہنماسابق سپیکرقومی اسمبلی وسینیٹر چوہدری محمدجعفراقبال نےکہا ہے 

کہ کورونا کے خلاف پوری قوم کو متحد ہونا ہو گا.

حکومت تنہا اس عالمی آفت سے نہیں نمٹ سکتی،

حکومت اپوزیشن جماعتوں کو ساتھ ملا کر قومی حکمت عملی مرتب کرے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے کورونا کے خلاف ٹائیگر فورس بنانے کا اعلان مشکل کی اس گھڑی میں بھی سیاست کو اہمیت دینا ہے.
ٹائیگر فورس کی بجائے حکومت اسے خدمت فورس کا نام دیکر اپوزیشن کو ساتھ ملائے
اس موقع پر عوام کی خدمت کرنا ہے کبڈی میچ نہیں لڑنا جو ٹائیگر فورس بنائی جائے۔
انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے خلاف بلا تاخیر اور بلا امتیاز اقدامات کی ضرورت ہے
جس کے لئے ضروری ہے کہ وزیر اعظم تمام اپوزیشن جماعتوں کے قائدین اور صوبوں کے وزرااعلیٰ کو اعتماد میں لیکر ایک مشترکہ حکمت عملی اپنائیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ وقت قومی یکجہتی کا ہے ہم نے اپنی عوام کو اس عالمی آفت سے بچانا ہے جس کے لئے ذمہ دارانہ فیصلے کرنا ہوں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close