عید الاضحی کے بعد پارٹی کے تمام ونگز مکمل کرکے انہیں فعال بنایا جائے گا,جعفر اقبال

رحیم یارخان: مسلم لیگ ن کے مرکزی سینئر رہنما وسنیٹر چوہدری محمد جعفر اقبال نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا تین سالہ دور ملکی بحرانوں، انتقامی کارروائیوں، پریشانیوں اور مایوسیوں کادور ہے۔

عوامی مایوسیاں بڑھ گئی تو ملکی معاملات خطرناک صورت اختیار کر سکتے ہیں ان کو سنبھالنا حکمرانوں کے لیے مشکل ہو جاے گا،

اداروں کی بیساکھیوں پر چلنے والوں نے لیگی قیادت کو انتقامی کارروایوں کا نشانہ بنا رکھا ہے وہ یہ سجھتے ہیں کہ میاں نواز شریف کی جلا وطنی کے بعد مسلم لیگ ن کا چراغ بجھ جاے گا اور ن سے ش نکلے گی ان نا سمجھوں کا خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہو گا

لیگی قیادت ایک ہے اور ایک رہے گی میاں شہباز شریف اور مریم نواز پارٹی کو بہتر انداز میں چلا رہے ہیں پارٹی کے ذمہ داران عہدیداران اور کارکنان کو ان پر بھر پور اعتماد ہے

چوہدری محمد اقبال پبلک سیکریٹریٹ میں دیرینہ و مخلص لیگی کارکنان کے اوپن ہاوس  اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوے چوہدری جعفر اقبال نے کہا کہ ملکی نظام حکومت اس طرح نہیں چلایا جاتا کہ اقتدار والے خود کوپاکستانی اور اپوزیشن والوں کو ہندوستانی قرار دیکر انتقامی کاروایوں کا نشانہ بنا کر دیوار کے ساتھ لگا دیا جائے۔

جمہوری ملکوں میں اپوزیشن کو عزت دیکر ان کے مشاورت سے مسائل حل کیے جاتے ہیں۔

موجودہ حکومت کی مخالفت برائے مخالفت کی پالیسیوں نے اندرونی و بیرونی سطح پر ملک کو کمزور کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے اپنے دور میں دھشت گردی اور توانائی بحران ختم کرکے ملک کو ترقی وخوشحالی کی طرف گامزن کیا،

موٹر وے جیسے قومی منصوبے شروع کیے آج حکمرانوں کی نا اہلی کی وجہ سے بجلی کے بعدگرمیوں میں گیس کا بحران پیدا ہو گیا ہے 22کروڑ عوام ان نا اہلوں کے ہاتھوں پریشان ہیں جبکہ قومی اثاثے گروی رکھائے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف،میاں شہباز شریف اور مریم نواز کی قیادت میں مسلم لیگ اقتدار میں آکر عوام کو پریشانیوں سے نجات دلوائیں گے۔

جعفر اقبال نے کہا کہ انہوں نے مریم نواز اور رانا ثناء اللہ سے تفصیلی ملاقات کے دوران پارٹی کو مضبوط بنانے اور کارکنوں کو اعتماد میں لینے کے لیے اہم فیصلے کیے گئے ہیں عید الاضحی کے بعد پارٹی کے تمام ونگز مکمل کرکے انہیں فعال بنایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ بہاولپور ڈویژن میں ڈویژنل صدر اور نائب صدر میاں خالد شاہین کارکنوں کی مشاورت کے بعدتنظیم سازی کریں۔ جعفر اقبال نے کہا کہ ہمارا گھرانہ عوامی خدمت گار ہے والد محترم چوہدری محمد اقبال (مرحوم) کے خدمت،شرافت اور اصولی سیاست کے مشن کو زندہ رکھا ہوا ہے کارکن سرمایہ ہیں

انہیں کسی صورت میں تنہا نہیں چھوڑا جاے گا ڈویژنل نائب صدر میاں خالد شاہین نے اظہار خیال کرتے ہوے کہا کہ لیگی قیادت اور کارکنان نے مشکلات کے باوجودحوصلے بلند رکھے ہوے  ہیں جعفر اقبال کا گھرانا35سالوں سے مسلم لیگ سے وابستگی اختیار کیے ہوئے ہے جس پر پارٹی قیادت اور کارکنوں کو فخر ہے اس موقع پر اوپن فورم میں کارکنوں نے سوالات کیے اور اپنی اپنی تجاویز سے آگاہ کیا

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button