حکومت مخالف تحریک کی شروعات،چیئرمین سینیٹ کو ہٹانے کی تیاریاں،

عوامی نیشنل پارٹی بھی میدان میں،بلاول اورمریم کو اہم تجویز دیدی

عوامی نیشنل پارٹی نے بلاول بھٹو اور مریم نواز کو چیئرمین سینیٹ کو ہٹانے کی تجویز دے دی۔پیر کو اپنے بیان میں زاہد خان نے کہاکہ اپوزیشن جماعتیں ملکر چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو عہدے سے ہٹائیں۔ انہوں نے کہاکہ اپوزیشن جماعتیں ملکر صادق سنجرانی کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی تحریک لائیں۔انہوں نے کہاکہ صادق سنجرانی کو ہٹانے کے بعد چیئرمین سینیٹ کے لئے متفقہ امیدوار لایا جائے۔انہوں نے کہاکہ چیئرمین سینیٹ کو ہٹانا ناگزیر ہے۔انہوں نے کہاکہ بلاول بھٹو اور مریم نواز حکومت مخالف تحریک کے لئے سنجیدہ ہیں تو چیئرمین سینیٹ کو ہٹائیں۔انہوںنے کہاکہ چیئرمین سینیٹ کو ہٹانے کے معاملے پر اے این پی اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ کھڑی ہوگی۔انہوں نے کہاکہ اپوزیشن جماعتوں کو اعتماد بحال کروانے کے لئے چیئرمین سینیٹ کو ہٹانا ہوگا۔انہوں نے کہاکہ چیئرمین سینیٹ کو نہ ہٹایا گیا تو عوام بلاول بھٹو اور مریم نواز پر اعتماد نہیں کرے گی۔زاہد خان نے کہاکہ حکومت مخالف تحریک کی شروعات چیئرمین سینیٹ کو ہٹانے سے کی جائے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close