سلیکٹیڈوزیراعظم نے ریاست پاکستان کوپوری دنیامیں ایک تماشابنادیاہے,میاں شفیق الرحمن

رحیم یارخان سلیکٹیڈوزیراعظم نے ریاست پاکستان کوپوری دنیامیں ایک تماشابنادیاہے‘
پنجاب میں ہوشربامہنگائی اوراداروں کی ناقص کارکردگی نے حکومت کی کارکردگی کاپول کھول کررکھ دیاہے۔
ان خیالات کااظہار رہنماء مسلم لیگ(ن) میاں شفیق الرحمن‘ طارق محمودچوہدری ایڈووکیٹ‘ اظہرجمیل نقشبندی‘ راناجمیل مصطفے ودیگرنے پریس کلب کے باہرمہنگائی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہاکہ جعلی حکومت کی اقتصادی ومالیاتی پالیسیوں کے باعث تجارتی صارفین کم ہورہے ہیں اورنئی صنعتیں بھی نہیں لگ رہیں حکومت بوکھلاہٹ کاشکار ہے عام آدمی بڑھتی ہوئی مہنگائی اورکرپشن کے باعث شدیداذیت کی زندگی گزارنے پرمجبور ہے انہوں نے کہاکہ فوری طور پرمہنگائی اورکرپشن کوکنٹرول کیاجائے ورنہ بھرپوراحتجاجی تحریک چلائیں گے جوحکومت کولے ڈوبے گی۔

Show More

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close