مسلم لیگ (ن) نے حکومت کیخلاف احتجاجی تحریک کا آغاز کر دیا

مسلم لیگ (ن) نے حکومت کیخلاف احتجاجی تحریک کا آغاز کر دیا، مریم نواز 7 جولائی کو منڈی بہائو الدین میں احتجاجی جلسہ سے خطاب کریں گی۔مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور مریم نواز کے خاوند کیپٹن (ر)محمد صفدر کا کہنا ہے کہ الیکشن میں پورے ملک میں دھاندلی ہوئی نتائج بدلے گئے، آج ملک خطرات میں ہے تو طاہرالقادری سکون سے باہر بیٹھا ہے، نوازشریف اپنی بیٹی کو لیکر آئین کی بالا دستی کیلئے اڈیالہ جیل گئے۔ان کا کہنا تھا کہ عمران حکومت کے بجٹ نے عوام کا سکون چھین لیا ہے۔

آج ہمنہ نکلے تو پاکستان کی سالمیت کو خطرہ ہے، پاکستان کے آئین، پاکستان کے نظریے اور سرحدوں کو خطرہ ہے، 22 کروڑ عوام کو مریم نواز کے ساتھ نکلنا ہو گا تبھی پاکستان کو بچایا جا سکتا ہے، مریم نواز نے ہتھکڑیاں پہننے کے لیے چوڑیاں پہننا چھوڑ دیاہے۔کیپٹن (ر) صفدر کا کہنا تھا کہ پاکستان کو نواز شریف نے ایٹمی ملک بنایا، اس بجٹ کو نامنظور کرنے کا نعرہ عوام میں سے اٹھے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close